Skip to main contentSkip to footer

چین میں عام شخص نے اڑنے والا منفرد ہوور بورڈ تیار کرلیا

چین میں عام شخص نے اڑنے والا منفرد ہوور بورڈ تیار کرلیا

چین میں ایک شخص نے سائنس فکشن خیال کو حقیقت بنا دیا اور ایسا ہوور بورڈ تیار کیا ہے جو فضا میں اڑ سکتا ہے۔وسطی چین کے صوبے Hubei سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سونگ شینگیو نے یہ انوکھا ہوور بورڈ تیار کیا ہے۔اس شخص کی جانب سے ایک ویڈیو کو اکتوبر کے وسط میں جاری کیا گیا تھا جس میں وہ دریائے یانگتسی اور پہاڑوں کے اوپر ہوور بورڈ پر اڑ رہا تھا۔اس نے یہ ہوور بورڈ 2 مہینوں میں تیار کیا تھا اور اس ویڈیو کو اس دن جاری کیا گیا جب ٹیسلا کی جانب سے پہلی اڑنے والی گاڑی روڈسٹر کو متعارف کرایا گیا۔سونگ شینگو نے 14 سال کی عمر میں اسکول کو چھوڑ کر اپنے والد کی دکان پر کام شروع کر دیا تھا۔اس نے ایوی ایشن کے ناکارہ سامان کی مدد سے ایک طیارے کا ماڈل تیار کیا تھا۔جون 2022 میں اس نے ایک خالی گودام کو نجی لیبارٹری میں تبدیل کیا مگر فراڈ کے باعث اس پر 24 لاکھ یوآن کا قرضہ چڑھ گیا۔مگر پھر ایک آئی ٹی کمپنی نے 18 لاکھ یوآن کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد مئی 2024 میں سونگ شینگو نے ایک ریموٹ کنٹرول طیارہ تیار کیا

سائنسدانوں ںے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت کرلیا

اس نے اسے اڑن غبارے کے ذریعے زمین کے کرہ ہوائی میں بھیجنے کی کوشش کی مگر خراب موسم کے باعث ناکامی کا سامنا ہوا۔6 ماہ بعد اس نے ایک ہیلی کاپٹر سے 5 ہزار میٹر کی بلندی سے ایک گھریلو ساختہ فلائنگ ڈیوائس پہن کر چھلانگ لگائی۔اس چھلانگ کے دوران مرکزی پیراشوٹ کھلا نہیں اور دوسرا پیراشوٹ سطح زمین سے محض 600 میٹر کی بلند پر کھلا اور اسے لگا کہ وہ مرنے والا ہے۔موت کے منہ میں پہنچ کر بچ جانے کے باوجود اڑنے کے لیے اس کی محبت میں کوئی کمی نہی آئی۔اس سال سونگ شینگو نے اسپائیڈر مین فلم کے ولن گوبلن کے اڑنے والے گلائیڈر سے متاثر ہوکر ہوور بورڈ تیار کیا۔اس کے پہلے ورژن کی آزمائش ناکام ثابت ہوئی تو پھر اس نے اے آئی پر کام کرنے والے ہوور بورڈ کو تیار کیا جو 4 بالغ افراد کو لے کر اڑ سکتا ہے اور اس کی آزمائشی پرواز کامیاب ثابت ہوئی۔اس نے دریائے یانگتسی، پہاڑیوں کی چوٹیوں اور شہروں کی گلیوں میں اس کی آزمائش کی اور پھر ایک وادی میں بحفاظت اتر کیا۔سونگ شینگو نے کہا کہ ‘میں نے خالی ہاتھ آغاز کیا تو مجھے ناکامی کا ڈر نہیں تھا، بہادری آگے بڑھنا ہی بہترین آپشن تھا’۔

مصر میں 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت

ویلز میں 3 ہزار سال قدیم سونے کا کنگن دریافت

اگلی پوسٹ
شاہ رخ خان نے 61ویں سالگرہ پر مداحوں سے ملاقات منسوخ کردی
پچھلی پوسٹ
پشتو گلوکار حاجی گلریز تبسم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے