Skip to main contentSkip to footer

دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پرویز خٹک

تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ کے پی میں دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے 12 اضلاع میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا اور وفاقی حکومت اس کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ایمرجنسی نافذ کرنے کا بنیادی مقصد بھی خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر قابو پانا ہے تاہم ان علاقوں سے لوگوں کو نکالے جانے کا غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کا انتظامی یونٹس سے کوئی تعلق نہیں۔ ان اضلاع میں محدود پیمانے پر مخصوص آپریشن ہوں گے

سہیل آفریدی کا مستقبل تاریک نظر آ رہاہے،عطا تارڑ

کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا ۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تعاون کے خلاف دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ گورنر راج، ایمرجنسی پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہیں اس میں کسی اور کا قصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوستوں کو بارہا سمجھایا تھا کہ حالات خود کنٹرول کریں اور مسائل حل کریں۔ مسائل دھمکیوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔ اگر آپ دھمکیاں دیں گے اور کسی کا ساتھ نہیں دیں گے تو معاملات کیسے چلیں گے؟وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی دونوں حکومتیں بدترین تھیں، جس کا کوئی وژن تھا اور نہ ہی سوچ۔ امید ہے اب بہتری آئے گی اور اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ہم سب گورنر کے ساتھ کھڑے ہیں، جو کچھ ہمارے بس میں ہوا کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی میں گرفتاریاں ہوتی ہیں۔ تحریک انصاف نے خود گرفتاریوں جیسے حالات پیدا کیے ہیں۔

 گورنر راج کے بعد انتظامی و قانونی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی، اے جی آفس کے 57 افسر برطرف

تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک

اگلی پوسٹ
سلک روڈ فیسٹیول،خطاطی چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا پل بن گئی
پچھلی پوسٹ
جڑواں شہر معاہدہ، چین کااعلیٰ سطحی وفد ہنزہ پہنچ گیا