Skip to main contentSkip to footer

خیبر پختونخوا پولیس کیلئے جدید آلات اور خصوصی پیکیج کا اعلان

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کا نیا مسودہ تیار ، اختیارات محدود کرنے کی تجویز

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس کو جدید آلات فراہم کرنے اور اہلکاروں کیلئے خصوصی فلاحی پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔گورنر کے یہ بیانات وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے اجلاس کے ایک روز بعد سامنے آئے جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے درکار آلات فراہم کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ کئی برس سے ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔فیصل کریم کنڈی کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری، جس کا نام حال ہی میں تبدیل کرکے فیڈرل کانسٹیبلری رکھا گیا ہے، کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

بچوں کے ٹفن میں پراٹھے دیکھ کر پولیس اہلکار آبدیدہ ہوگیا

گورنر نے کہا کہ امن اور سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور صوبے میں امن بحال ہونے کے بعد ترقی اور خوشحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے طلب کیے گئے 160 ارب روپے فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔گورنر نے بدعنوانی، سرکاری ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں اور سیاسی بنیادوں پر تبادلوں و تعیناتیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ازاخیل گودام میں گندم کی ہینڈلنگ سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عزم بھی ظاہر کیا۔انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ صوبے کے سیکیورٹی اور ترقیاتی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ساتھ مطالبات تصادم کے بجائے مذاکرات اور دلائل کے ذریعے آگے بڑھائے جائیں گے۔اس موقع پر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور نے بھی پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی عملی صلاحیت بہتر بنانے پر زور دیا۔

خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا مالی پیکج میں بڑا اضافہ

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار صوبے کے ہیرو ہیں اور انہیں جدید ہتھیاروں، ٹریکنگ سسٹمز، گاڑیوں اور جدید دفاعی آلات کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے ضرورت کے مطابق اضافی مالی اور دیگر معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اور ترقیاتی امور پر غور کیا گیا جبکہ پسماندہ علاقوں، خصوصا باجوڑ میں دانش اسکول قائم کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔انہوں نے سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے، آئی ٹی مراکز اور تربیتی ادارے قائم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے ٹریکنگ نظام متعارف کرانے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کے مطابق اس نظام کے ذریعے منصوبوں کے آغاز، متوقع تکمیل اور اصل تکمیل کے وقت کی نگرانی کی جائے گی۔

پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ، 32 سالہ غیرقانونی نوکری

 

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کیا ہے؟ اہم نکات سامنے آگئے

اگلی پوسٹ
حافظ نعیم کا 150 شہروں میں دھرنے دینے اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلان
پچھلی پوسٹ
سمندری طوفان کے باعث مشرقی ایشیا میں زندگی مفلوج، سکول بند