Skip to main contentSkip to footer

سرحد چیمبر کا تاجر و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ورکنگ گروپس تشکیل دینے کا اعلان

سرحد چیمبر کا تاجر و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ورکنگ گروپس تشکیل دینے کا اعلان

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمران اسحق نے تاجروں و صنعتکا روں کے مسا ئل کے فور ی حل کر نے مختلف سیکٹر ز کی سطح پر و رکنگ گر و پس تشکیل دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہاپیٹرولیم اور دیگر شعبے تاجرو ں اور چیمبر کے در میان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ملک عمران اسحاق نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تبادلہ خیا ل کر تے ہو ئے کہا تاجروں و صنعت کار وں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد کی قیادت کے پی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف انجینئر مقصود انور پرویز اورچیر مین گل نواز آفریدی سمیت مر کزی و صو با ئی رہنما وں اور عہد ید ا ران کر رہے تھے۔

سرحدچیمبرکی پنجاب سے گندم کی ترسیل پر غیر قانونی پابندی پر تشویش

وفد کے شرکاء نے چیمبر کے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر نعیم الرحمان، سابق صدر حسنین خورشید، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، سر حد چیمبر کے سیکر ٹری جنرل مقتصد احسن، پیٹرول پمپ مالکان اور صوبے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گل نواز آفریدی اور انجینئر مقصود انور پرویز نے اجلاس کو پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ تاجروں کو درپیش مختلف چیلنجوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ان مسائل میں خاص طور پر ’فارم-کے‘ (Form-K) کے آڑ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے اور سزائیں، غیر قانونی ’ڈبہ‘ اسٹیشنوں (غیر مجاز پیٹرول فروخت کے مراکز) کی بے تحاشا تعداد، مقامی انتظامیہ، لیبر ڈیپارٹمنٹ، ای ایس ایس آئی (ESSI) اور دیگر محکموں کی جانب سے ہراساں کیا جانا، بلاجواز کارروائیاں، اور پیٹرول کی غیر قانونی جانچ یا پیمائش جیسے معاملات شامل ہیں۔

سر حد چیمبر کے صدر ملک عمران کا کاروباری برادری کی بے لوث خدمت کا عزم

صدر ملک عمران اسحاق نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجز انتہائی سنگین ہیں اور انہوں نے ان مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سر حد چیمبرمشکل وقت میں کاروباری برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذکورہ بالا مسائل کو فوری حل کروانے کیلئے مرکزی اور صوبائی سطح پر اٹھائے گی۔صدر ملک عمران اسحاق نے بتایا کہ ’سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شعبہ وار ورکنگ گروپس تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے، جن میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مختلف شعبوں کے مسائل کی نشاندہی کرنا اور متعلقہ حکام کے سامنے انہیں مناسب انداز میں اٹھا کر ان کا حل نکالنا ہے۔

 

سرحد چیمبر کا کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں نرمی کا مطالبہ

اگلی پوسٹ
معاشی ترقی میں چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کاکردار مسلمہ ہے،سر حد چیمبر
پچھلی پوسٹ
شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس ختم، دہشتگردی خاتمے کا عزم