پشاور( جمعہ 16 اکتوبر) بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی، مزید 27 بسیں چمکنی ڈپو پہنچ گئیں۔ ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچائی گئی تھیں، جبکہ آج مزید 27 بسوں کی آمد کے ساتھ تمام نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے۔ ٹرانس پشاور کے مطابق نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بی آر ٹی پشاور کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔
بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی نے ایمرجنسی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق نئی بسوں کی شمولیت سے مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ بسوں کی تعداد میں اضافے سے موجودہ سروس کو بہتر بنانے اور نئے روٹس شروع کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔





