خیبرپختونخوا پولیس نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں صورتحال پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں۔ پولیس ترجمان نے باڑہ میں کسی پولیس اہلکار کے اغوا ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے تقریباً 50 شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق باڑہ میں امن و امان کی صورتحال اب قابو میں ہے اور عوام کو گمراہ کرنے والی افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ باڑہ میں کسی بھی پولیس اہلکار کو اغوا نہیں کیا گیا، جبکہ صورتحال سے متعلق گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے معلومات حاصل کی جائیں۔
خیبرپختونخوا میں 30 ڈاکٹر ملازمت سے برطرف
پولیس کے مطابق باڑہ میں بدامنی پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں میں ملوث تقریباً 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، تخریب کاری، دہشت گردی اور قانون ہاتھ میں لینے سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور علاقے میں امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے یا پُرتشدد سرگرمیوں کے ذریعے شہری زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیبر میں سیکیورٹی سخت، باڑہ بازار کے داخلی و خارجی راستے سیل
پولیس حکام نے مزید کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی واقعے سے متعلق معلومات کی تصدیق مستند ذرائع سے کریں۔ واضح رہے کہ پولیس کے مطابق باڑہ میں صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم گرفتار افراد کی شناخت، مقدمات کی تفصیلات اور گرفتاریوں سے متعلق مزید معلومات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔
خیبر میں حالات کشیدہ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ، دو زخمی





