Skip to main contentSkip to footer

مارخور ہنٹنگ پرمٹس کی بولیاں 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئیں

trophy hunting in Pakistan

پشاور: خیبر پختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے چار پرمٹس کی مجموعی کامیاب بولیاں 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 28.1 فیصد زیادہ ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے چار مارخور ہنٹنگ پرمٹس کی بولیوں سے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 2 لاکھ 65 ہزار 800 ڈالر اضافی آمدن متوقع ہے۔ مالی سال 2025-26 میں ان چار پرمٹس کی مجموعی بولی 9 لاکھ 46 ہزار ڈالر رہی تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق توشی شاشہ ٹو، چترال کے مارخور ہنٹنگ پرمٹ کی سب سے زیادہ بولی 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر رہی، جبکہ توشی شاشہ ون، چترال کے پرمٹ کی بولی 3 لاکھ 20 ہزار 600 ڈالر میں کامیاب قرار پائی۔

گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ 3لاکھ 56ہزار ڈالر میں نیلام

اسی طرح کیگاہ ویلی، کوہستان کے مارخور ہنٹنگ پرمٹ کی بولی 2 لاکھ 95 ہزار 600 ڈالر اور گہریت، چترال کے پرمٹ کی سب سے زیادہ بولی 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق وائلڈ سائیڈ ہنٹنگ ایکسپیڈیشنز نے سیلڈ بولی کے ذریعے چار میں سے تین پرمٹس کے لیے سب سے زیادہ بولیاں دیں، جبکہ گہریت، چترال کے پرمٹ کے لیے ایم ایس زون سفاریز نے سب سے زیادہ بولی دی۔ مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے لیے بولی کا عمل چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کے دفتر پشاور میں مکمل کیا گیا، جہاں بولی میں شریک آؤٹ فٹرز کے پانچ فیصد کال ڈپازٹس اور مطلوبہ دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدن کا 20 فیصد صوبائی حکومت جبکہ 80 فیصد مقامی کمیونٹیز کو ملے گا۔ اس رقم کو مقامی سطح پر مارخور کے تحفظ اور اس کے قدرتی مسکن کی بہتری کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

اسپین کی جیت سے زیادہ ارجنٹائن کی ہار پر جشن، دلچسپ میمز وائرل

خیبرپختونخوا کے53 مقامات پر پرندوں کے شکار پر پابندی عائد

اگلی پوسٹ
ناسانے مریخ کے قریب سے گزرنے والے خلائی جہاز کی ویڈیو جاری کردی
پچھلی پوسٹ
علی امین سہیل آفریدی پر برہم، بکائو مال کہنے پر آپے سے باہر