Skip to main contentSkip to footer

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی،ٹرمپ

ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی، امریکی حکام نے ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔ امریکی میڈیا پر جاری ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلط خبر کو ہٹائے۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی۔ ایگزیوس کی اسٹوری افواہ ہے اور ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ نہیں۔انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام نے ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔

پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات کی خبر،سازش یا غلطی؟

تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ امریکا ایران کے خلاف بہت جلد جنگ جیت جائے گا اور گیس کی قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔صدر ٹرمپ نے برطانیہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں و رہائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں رہا نہ کرتے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی نیویارک میں ثالثوں سے ملاقات کرنا تھی۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں اپنے ہی سفیر ڈیوڈ پرڈیو کے اس بیان کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش کی۔امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ایک موقع پر پوچھا کہ کیا چین امریکی ہتھیار خریدنا چاہے گا۔تاہم ٹرمپ نے کہا کہ سفیر نے غلطی سے تائیوان کی جگہ چین بول دیا ہے. پیر کو صحافیوں نے ٹرمپ سے اس بیان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی بات کا علم نہیں اور ممکن ہے سفیر چین کے بجائے تائیوان کا حوالہ دے رہے ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ چین شاید امریکی دفاعی سازوسامان خریدنا چاہے، لیکن شی جن پنگ کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی واضح کیا کہ امریکی قانون چین کو ہتھیار فروخت کرنے سے روکتا ہے اور چین کو اسلحہ فروخت کرنے کی کوئی پیشکش یا منصوبہ نہیں۔

کوہاٹ میں ڈینگی کے وار تیز، ایک ہفتے میں 163نئے کیسزسامنے آگئے

 

اے آئی سے دنیا کی تباہی کے خدشات کی خبریں جعلی نہیں ، پوپ لیو

Next Post
دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار
Previous Post
اے آئی سے دنیا کی تباہی کے خدشات کی خبریں جعلی نہیں ، پوپ لیو