پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات کی خبر،سازش یا غلطی،ریڈیو پاکستان کا سزایافتہ ڈائریکٹر نیوز تین سال سے بدستور عہدے پر براجمان،فیصلے پر عملدرآمد کا معاملہ دبا دیا گیا، پی ایم آفس اور وزارت اطلاعات کو چکمہ دے کر ماتحت عملے کو قربانی کا بکرا بنا یاگیا،شعبہ خبر کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں تین تین ماہ تاخیر کا شکار،نوبت فاقوں تک آگئی،کنٹرولر نیوز ڈبل جاب کرنے لگے،عملے کو ہراساں کرنا معمول بن گیا،ڈیلی ویجز ملازمین کا وزیراعظم اور وزیر اطلاعات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تین سال قبل نگران حکومت کے دور میں ریڈیو پاکستان کی اردو خبروں میں پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات مستحکم کرنے کی خبر نشر کی گئی جس پر نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے اعلی سطحی انکوائری کرائی اور ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن کو ہٹا دیا گیا اور بعد ازاں انکوائری کمیٹی نے قائم مقام ڈائریکٹر نیوز امان اللہ سپرا کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے کا حکم صادر کیا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا گیا اور پی ایم آفس اور وزارت اطلاعات کو چکمہ دیدیا گیااور فیصلے کی کاپی جان بوجھ کر دبا دی گئی۔
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی، صوبائی حکومت پر سوالات اٹھنے لگے
اس انکوائری میں سزا پانے والوں میںنیوز ریڈر عشرت فاطمہ ،شبنم بٹ،عابد ستی اور مقصود شامل تھے۔یہ انکوائری کمیٹی ریاست پاکستان کے خلاف سازش یا انسانی غلطی کا تعین کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔قائم مقام ڈائریکٹر نیوز امان اللہ سپرا بدستور اپنے عہدے پر موجود ہیں اور دفتر میں ہراسگی کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔من پسند افراد کو من پسند شیڈول کے مطابق ڈیوٹیاں دی جاتی ہیں۔شعبہ نیوز کے تمام کنٹرولرز کو بائیو میٹرک سے غیر قانونی چھوٹ دے رکھی ہے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو لیٹ آنے پر لے آف کر دیا جاتا ہے۔شعبہ خبر کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں تین تین ماہ تاخیر کا شکار ہیں اور نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔ڈیلی ویجز ملازمین چار سو لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دفتر آتے ہیں مگر تنخواہ نہیں دی جاتی ۔شعبہ خبر کی مرکزی اردو یونٹ کے انچارج کنٹرولر نیوز عبدالباسط پنجاب کالج پنڈی کیمپس میںریگولر ملازم ہیںڈبل جاب کر رہے ہیں اور قومی خزانے سے بیک وقت دو تنخواہیں وصول کر کے سروس رولز کی صریح خلاف ورزی کر رہے ہیں،ان کی غیر قانونی ڈبل جاب کو تحفظ دینے کے لیے قائم مقام ڈائریکٹر نیوز امان اللہ سپرا نے انہیں بائیو میٹرک سے خصوصی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ باقی تمام عملہ بائیو میٹرک لگانے کا پابند ہے۔
کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، سہولت کاروں کا سراغ مل گیا
اردو یونٹ کے ڈیلی ویجز مترجمین کو چھوٹی سی غلطی پر بھی بغیر میمو جاری کیے اور ان سے وضاحت مانگے بغیر لے آف کر دیا جاتا ہے اور ان کے گھروں کا چولہا بجھا دیا جاتا ہے۔ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر بالخصوص اردو یونٹ میں من پسند سفارشیوں کو بغیر میرٹ اور ٹیسٹ کے بھرتی کیا جاتا ہے۔اردو یونٹ کے مترجمین کو مارکیٹ سے کم معاوضے دیئے جا رہے ہیں،ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر بالخصوص اردو یونٹ کو پرائیویٹ کمپنی کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔شعبہ خبر کے تما م مترجمین بشمول علاقائی زبانو ں کے ٹرانسلیٹرز نے وزیر اعظم شہباز شریف،وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کرنے اور تین ماہ کی جان بوجھ کر روکی گئی تنخواہوں کی ادائیگی اور سزایافتہ قائم مقام ڈائریکٹر نیوز امان اللہ سپرا کی طرف سے جز وقتی عملے کی ہراسگی بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے سرکاری ادارے میں گزشتہ تین سال سے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں مسلسل تین ماہ نیچے لگا کے رکھنے کے معاملے پر وزارت اطلاعات کی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے اور اس میں ملوث نیوز افسران کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

