سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر ملک عمران اسحا ق نے خیبر پختونخوا میں کاروباری اور معاشی ترقی کیلئے معا شی گراوٹ اور ترقی پسندانہ پر مبنی جا مع ایجنڈے /روڑ میپ پیش کر تے ہو ئے کہاکا رو بار ی طبقہ کی بے لو ث خد مت اور مسا ئل کو فور ی حل کر نے کا عز م کیا ہے۔انھو ں نے یقین دلایا کہ کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔سر حد چیمبر ا ف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر ملک عمر ان اسحاق نے سالانہ جنر ل میٹنگ اور عشائیے کے موقع پر اپنی مدتِ صدارت کیلئے نئی ترجیحات اور اہم اہداف کا اعلان کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کاروباری برادری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات، پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتیں، ٹیکس کے نظام کی پیچیدگیاں، توانائی اور ریگولیٹری مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام حقائق د چیلنجز کے باوجود کاروباری برادری معیشت کی بحالی میں اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے وفد کا سرحد چیمبر کا دورہ، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد
تاہم، انہوں نے پالیسیوں پر نظر ثانی کر کے انہیں کاروبار دوست بنانا، تمام کاروباروں اور صنعتوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر زور دیا ہے جبکہ نئے اسپیشل اکنا مک زونز کا قیام کیسا تھ سا تھ موجودہ صنعتی بستیو ں میں اپ گریڈیشن اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بزنس مین فورم کے لیڈر اور سا بق صدر ایف پی سی سی ا ئی غضنفر بلور، سبکدوش ہونے والے صدر جنید الطاف، سبکدو ش ہو نے و الے سینئر نائب صدر محمد ندیم اور سبکد و ش ہو نے و الے نائب صدر صابر احمد بنگش، چیئرمین انجمن تاجران خیبر پختونخوا شوکت علی خان، انجمن تاجران پشاور کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل، تا جر رہنما حا جی ا ما ن اﷲمہمند ،سر حد چیمبر کے نو منتخب سینئر نائب صدر نعیم الرحمان اور نو منتخب نائب صدر عابد پرویز اعوان، چیمبر سابق صدور،الیکشن کمیشن اراکین ملک نیا ز احمد، حار ث مفتی اور شجا ع محمد، سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن، بزنس مین فورم کے مشر ان ، لیڈراں، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو ہا ٹ روڑ پشاور اور انڈسٹریل اسٹیٹ حیا ت آباد پشاور کے صدور، تا جر تنظمیو ں کے عہد ید ار اں، دوکا ند ار، تا جر ، صنعتکار، مختلف بازار یونینر اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے علاوہ وفا قی و صو با ئی مختلف متعلقہ محکمہ جا ت کے سینئر ا فسر ان اور دیگر افراد نے بھی سا لا نہ جنر ل میٹنگ اور عشائیے میں شرکت کی۔
سرحد چیمبر کا صنعتی پالیسی مرتب کر نے سمیت خصوصی مراعات کا مطالبہ
سر حد چیمبر کے صدر عمران اسحاق نے اس بات پر زور دیا کہ تا جر و صنعت کار اور کا رو بار ی ادار ے روزگار کی فراہمی، سرمایہ کاری میں بہتری اور معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں لہٰذا انہیں سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘کاروبار میں آسا نی کے ا یجنڈ ا کو معاشی ترقی کیلئے کلیدی حیثیت حاصل ہے اور اس پر حقیقی روح کیساتھ عمل درآمد بہت ضر ور ی ہے۔چیمبر کے صدر نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کا رو بار و صنعت کیلئے کمرشل بینکوں سے ا سا ن شر ا ئط پر قر ضو ں کی فر اہمی ، سٹارٹ اپس کیلئے رہنما ئی، مالی معاونت، اور سکل ڈو پلیمنٹ کے فروغ کیلئے حکومت اور صنعت کے مابین روابط استوار کرنے کا مطالبہ کیا۔انھو ں نے صوبے میں معاشی بہتری کیلئے پبلک و پر ا ئیو یٹ کے اشتراک سے جوائنٹ و انچر شروع کرنے پر بھی زور دیا۔سر حد چیمبر کے صدر ملک عمر ان ا سحا ق نے موجودہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے مزید اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کاروباری برادری قومی معیشت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے تاہم انہیں ٹیکس کے ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو سادہ اورآسان ہو کیو نکہ پیچیدہ طریقہ کار اور ضوابط کی تعمیل کے متعدد تقاضے مشکلات کا باعث بناتے ہیں با لخصو ص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا فی ر وکا ٹ پید ا ہو تی ہے ۔ انھو ں نے مو جو دہ ٹیکس شر ح میں کمی لا نے اور ٹیکس پیئر ز پر مزید ٹیکسو ں بو جھ نہ ڈا لنے کا بھی پْر زور مطا لبہ کیا۔ ان کے مطابق، اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور کاروباری برادری کیساتھ مشاورت مجموعی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ صدر ملک عمر ا ن ا سحا ق نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار کئی ایسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جو براہِ راست ان کی مسابقتی صلاحیت پر اثر انداز ہوتے ہیں ان مسائل میں پیداواری لاگت میں اضافہ، پیچیدہ طریقہ کار، تعمیلی تقاضے اور مختلف محکموں کیساتھ ہم آہنگی میں مشکلات شامل ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو صوبائی اور وفاقی سطح پر متعلقہ حکام کے سامنے مؤثر طریقے سے اٹھایا جائے گا اور ان تمام مسائل کے جلد حل کیلئے ا علی حکا م اور اتھا ر ٹیز کے ساتھ مسلسل رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔
سرحد چیمبر نے وفاقی بجٹ کو متوازن اورکاروبارو صنعت دوست قرار دیدیا
اس سے قبل، سبکدوش ہونے والے صدر جنید الطاف نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کاروباری برادری کیلئے کیے گئے اہم اقدامات اجاگر کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مدتِ صدارت کے دوران سر حد چیمبرنے کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔الیکشن کمیشن کے رکن اورسر حد چیمبر کے سابق صدر ملک نیاز احمد نے باضابطہ طور پر نومنتخب عہدیداران اور چیمبر کی 22 رکنی منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیاجبکہ سر حد چیمبر کے نو منتخب عہد یدا ر اں یکم اکتو بر 2026سے اپنے عہد و ں کا با ضا بطہ چا ر ج سنبھا لے گے۔بزنس مین فورم کے رہنما غضنفر بلور نے اپنی تقریر کے دوران خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری کو درپیش متعدد مسائل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ بزنس مین فورم نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بزنس مین فورم کے لیڈراور سا بق صدر ا یف پی سی سی ا ئی غضنفر بلور کے سر حد چیمبر انتخابات برائے 2026-28 میں بزنس مین فور م پر اعتماد کا اظہار کرنے اور ا لیکشن میں ووٹ دے کر فورم کے اْمید وا روں کو بھا ر ی ا کژیت سے کامیا ب بنا نے پر کاروباری برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ انھو ں نے اس عز م کا ا عا دہ کیا سر حد چیمبر ، بز نس مین فورم بلا تفر یق تا جر و صنعت کا روں کی خدمت جار ی رکھے گے۔بزنس مین فور م کے لیڈر غضنفر بلور نے چیمبر کے نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کو باضابطہ مبارکباد پیش کی اور ْامید ظاہر کی کہ نئی کابینہ کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترے گی اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسائل کو مؤثر طریقے سے اٹھا کر ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں، عشا ئیے سے چیئرمین انجمن تاجران خیبر پختونخوا شوکت علی خان، انجمن تاجران پشاور کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل اور دیگر رہنما و ں نے بھی خطا ب کیا۔ تقر یب کے ا خر تا جر ر ہنما و ں، سینئر ممبران اورسابق صدور ، ایگز یکٹو ممبر ز اور دیگر کو کا رو بار ی طبقہ کی خد مت کے اعتر اف میں شیلڈز سے نو از ا گیا۔

