Skip to main contentSkip to footer

صوبائی وزیر فضل شکور کو کیوں اغوا کیا گیا؟ عدالت میں درخواست دائر

صوبائی وزیر فضل شکور کو کیوں اغوا کیا گیا؟ عدالت میں درخواست دائر

صوبائی وزیر فضل شکور خان کے مبینہ اغوا کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست فضل شکور خان کے بھائی نے بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فضل شکور خان صوبائی وزیر ہے، اور انھیں دن دہاڑے اغوا کیا گیا، جب وہ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ سے پشاور انٹر ہوئے تو ان کی گاڑی کو روکا گیا، سادہ کپڑوں میں مسلح افراد نے صوبائی وزیر کے گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کی۔درخواست کے مطابق مسلح افراد صوبائی وزیر کو گاڑی سے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے، فضل شکور خان کو دن دہاڑے اغوا کرنا تشویش ناک امر ہے

پشاور میں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2نیٹ ورک بے نقاب

اگر لاپتا صوبائی وزیر کسی ادارے کے پاس غیر قانونی حراست میں موجود ہے تو ان کو بازیاب کرایا جائے۔مدعی نے اپیل کی ہے کہ عدالت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتا صوبائی وزیر کو بازیاب کرانے کا حکم دیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئی جی اور سی سی پی او پشاور کو اعلی افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا جائے، یہ کمیٹی اس واقعے کی انکوائری کرے اور لاپتا صوبائی وزیر کو بازیاب کرائے۔واضح رہے کہ پشاور پولیس نے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر فضل شکور خان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ان کے بھائی میجر (ریٹائرڈ) انور عزیز کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ پشاور کے تھانہ چمکنی میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی فضل شکور 21 ستمبر کو دن دو بجے چارسدہ میں واقع اپنے گھر سے نکلے تھے اور ان کی منزل پشاور تھی

کوہاٹ پولیس لائن دھماکے میں 869 کلو بارود استعمال ہونے کا انکشاف

جہاں انھیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔انور عزیز کے مطابق ان کے بھائی سرکاری گاڑی پر سوار تھے جب کہ ان کے ہمراہ ایک پولیس کانسٹیبل اور ڈرائیور بھی تھا۔ موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب سیاہ وردیوں اور سادہ لباس میں ملبوس افراد انھیں اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے جب کہ ان کی گاڑی کے ٹائرز پر فائرنگ بھی کی اور گاڑی ٹول پلازہ پر چھوڑ دی گئی۔ مسلح افراد جاتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

سرجانی ٹائون، ماں اور تین بچوں کا قاتل گرفتار

Next Post
اسمبلیاں توڑنے کی بات محمود قریشی نے عمران خان کے کان میں ڈالی’ محمودخان
Previous Post
دریائے سندھ اور یانگ زی نے قدیم تہذیبوں کو پروان چڑھایا