ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر کے دوران کمائی گئی دولت کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔39سالہ لیونل میسی نے 2005 میں ارجنٹائن کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا، اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران انہوں نے 207 میچز میں 125 گول کیے۔فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین اور امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے میسی نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 1 ارب ڈالرز سے زائد کی دولت کمائی۔
امام الحق کی ماضی کی رپورٹ بھی کھل گئی، جعلی انجری کی کہانی سامنے آگئی
میسی نے 31 اگست 2026 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ان کی قیادت میں ارجنٹائن نے 2021 کا کوپا امریکا، 2022 کا فیفا ورلڈ کپ اور 2024 کا کوپا امریکا اپنے نام کیا۔فوربز کے مطابق لیونل میسی نے اپنے پورے کیریئر میں مجموعی طور پر تقریبا 1.8 ارب ڈالرز کمائے، جس میں فٹبال سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ساتھ اشتہارات، اسپانسر شپس اور دیگر کاروباری معاہدوں سے حاصل ہونے والی رقم بھی شامل ہے۔ریٹائرمنٹ کے وقت میسی کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریبا 1.1 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے
کامن ویلتھ گیمز’ پاکستانی باکسر سمیت کئی ایتھلیٹس گلاسکو میں لاپتہ
جس کے باعث وہ ان چند فٹبالرز میں شامل ہو گئے ہیں جو کھیل میں فعال رہتے ہوئے ارب پتی بنے۔میسی کی دولت کا بڑا حصہ اسپین کے معروف کلب بارسلونا کے ساتھ ان کے غیر معمولی دور سے حاصل ہوا۔نو عمری میں بارسلونا کی پہلی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد میسی نے کلب کے ساتھ 17 سیزن گزارے، اس دوران انہوں نے 10 لالیگا ٹائٹلز اور 4 چیمپئنز لیگ ٹرافیاں جیتیں۔میسی نے 2021 میں بارسلونا کو خیرباد کہا اور اس کے بعد پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ 2 سیزن کھیلے۔2023 میں انہوں نے انٹر میامی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے میجر لیگ سوکر کا رخ کیا۔فوربز کے مطابق 2026 میں میسی کی آمدنی تقریبا 140 ملین ڈالرز رہی، جو تقریبا برابر حصوں میں میدان کے اندر فٹبال سے حاصل ہونے والی آمدنی اور میدان سے باہر اشتہارات و دیگر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر مشتمل تھی۔

