واشنگٹن: ایپل نے جان ٹرنس کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جان ٹرنس اور ایگزیکٹو چیئرمین او ٹم کک کے معاوضے کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ کمپنی کی جانب سے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ٹرنس کو رواں مالی سال کے لئے تقریبا 58 ملین ڈالر، جبکہ سابق سی ای او ٹم کک کو ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے تقریبا 47 ملین ڈالر کا معاوضہ ملے گا۔ایپل کے مطابق جان ٹرنس کی سالانہ بنیادی تنخواہ 3 ملین ڈالر ہوگی جبکہ ان کے پیکیج میں تقریبا 55 ملین ڈالر کے اسٹاک ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مالی سال 2026 کیلئے انہیں تقریبا 2.5 ملین ڈالر مالیت کے محدود اسٹاک یونٹس بھی دئیے جائیں گے۔ پاکستانی کرنسی میں تقریبا 69 کروڑ 38 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں
امریکی جنگی جہاز ابراہم لنکن تھائی لینڈ پہنچ گیا
اگرچہ اسٹاک کی اصل مالیت کمپنی کے شیئرز کی قیمت کے ساتھ کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ایپل کے نئے سربراہ کا بڑا اسٹاک پیکیج کمپنی کی کارکردگی سے منسلک ہوگا۔ مالی سال 2027 کے لیے ٹرنس کو ملنے والے اسٹاک ایوارڈز میں 75 فیصد پرفارمنس بیسڈ ریسٹرکٹڈ اسٹاک یونٹس ہوں گے۔ ان کا تعلق ایپل کے شیئرزکی مجموعی کارکردگی کو ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل دوسری بڑی امریکی کمپنیوں کے مقابلے سے جوڑا جائے گا۔ باقی 25 فیصد اسٹاک یونٹس وقت کے ساتھ جاری ہوں گے اور چار سال کے دوران ہر چھ ماہ بعد برابر حصوں میں حاصل کیے جا سکیں گے۔دوسری جانب ٹم کک، جوکہ اب ایپل کے ایگزیکٹو چیئرمین ہوں گے ان کو سالانہ 2 ملین ڈالر تنخواہ ملے گی۔ ان کے مالی سال 2027 کے اسٹاک ایوارڈز کی ہدفی مالیت 45 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس کے ساتھ ان کا مجموعی ہدفی معاوضہ تقریبا 47 ملین ڈالر بنتا ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریبا تقریبا 13 ارب پاکستانی روپے ہے۔کک کے نئے اسٹاک پیکیج میں 50 فیصد حصہ کارکردگی سے منسلک ہوگا
کینیڈا میں اچانک نمودار ہونیوالا جزیرہ غائب ہوگیا
جبکہ باقی 50 فیصد وقت کی بنیاد پر دیے جانے والے ریسٹرکٹڈ اسٹاک یونٹس پر مشتمل ہوگا۔ یہ شیئرز بھی چار سال کے دوران مرحلہ وار حاصل ہوں گے۔ایپل نے کک کے لیے ایک خاص انتظام بھی کیا ہے۔ کمپنی کی دستاویز کے مطابق اگر کک اسٹاک ایوارڈ ملنے کی تاریخ کے کم از کم ایک سال بعد ریٹائر ہوتے ہیں تو وہ ان شیئرز سے محروم نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں پہلے سے طے شدہ تاریخوں پر حاصل کرتے رہیں گے۔ عام طور پر کسی اعلی عہدیدار کے کمپنی چھوڑنے پر بعض غیر حاصل شدہ اسٹاک ایوارڈز ختم ہو سکتے ہیں، لیکن کک کے معاملے میں یہ شرط مختلف رکھی گئی ہے۔جان ٹرنس کے سابق عہدے کی تنخواہ ایپل نے باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی، تاہم ان کی پچھلی ذمہ داریوں کے دوران ان کا مجموعی معاوضہ تقریبا 25 ملین ڈالر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ نئی ذمہ داری کے ساتھ ان کے معاوضے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
دھوپ سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ
ٹم کک کی بطور سی ای او آخری سال کی آمدنی اس سے کہیں زیادہ تھی۔ 2025 میں انہیں مجموعی طور پر تقریبا 74.3 ملین ڈالر ملے، جس میں 3 ملین ڈالر بنیادی تنخواہ، 12 ملین ڈالر کارکردگی سے منسلک نقد انعام اور تقریبا 57.5 ملین ڈالر کے اسٹاک ایوارڈز شامل تھے۔ اس لحاظ سے ایگزیکٹو چیئرمین بننے کے بعد کک کا ہدفی معاوضہ ان کے سابق سی ای او پیکیج کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔جان ٹرنس کا ایپل کے نئے سی ای او کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنا کمپنی کی قیادت میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ ٹم کک نے اگست 2011 میں کمپنی کی قیادت سنبھالی تھی، جب انہوں نے ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی جگہ لی تھی۔ تقریبا 15 سال تک سی ای او رہنے کے دوران کک کی قیادت میں ایپل کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 350 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔ٹرنس کا سی ای او بننا اس صدی میں ایپل کے سربراہ کی صرف دوسری بڑی تبدیلی ہے۔ اب کمپنی کی روزمرہ قیادت ٹرنس کے ہاتھ میں ہوگی، جبکہ کک ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے کمپنی سے وابستہ رہیں گے۔

