Skip to main contentSkip to footer

کارخانے کی توسیع کے دوران 2600سال پرانا قبرستان دریافت

کارخانے کی توسیع کے دوران 2600سال پرانا قبرستان دریافت

ایک کارخانے کو توسیع دینے کے کام کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے 2600 سال پرانا قبرستان دریافت کرلیا جو تاریخی مقبروں اور نایاب خزانوں سے بھرا ہوا تھا۔یہ واقعہ اٹلی کے شہر گراگنانو میں سامنے آیا جہاں ایک پاستا تیار کرنے والے کارخانے کو توسیع دی جا رہی تھی۔اس کارخانے کی توسیع کا کام 2025 اور 2026 کے دوران ہوا تھا۔جولائی میں مقامی حکام کی جانب سے اس ہزاروں سال پرانے قبرستان کی دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ماہرین آثار قدیمہ کے تخمینے کے مطابق یہ قبرستان 2600 سال پرانا اور آرچیک عہد کا ہے جو کہ رومی سلطنت کے عروج سے بھی صدیوں سال پہلے کا ہے۔

سعودی عرب 15کروڑ90لاکھ درختوں کی بدولت عالمی ایوارڈ کا حقدار

اس مقام کی کھدائی کے دوران پتھروں سے بنے چیمبرز میں انسانی باقیات، پتھروں کے برتن اور دیگر نوادرات کو دریافت کیا گیا۔متعدد مقبروں میں ٹیکسٹائل مصنوعات، لکڑی سے بنی اشیا اور باسکٹوں کو بھی دریافت کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اس دریافت سے اس عہد میں تدفین کی رسومات، سماجی اداروں اور روزمرہ کی زندگی کے بارے میں علم ہوسکے گا۔ماہرین نے بتایا کہ وہاں سے ملنے والی اشیا اب بھی بالکل بہترین حالت میں ہے اور ان میں مصری بھونرے، جانوروں کی شکل کے قیمتی پتھر، چاندی اور کانسی کے نوادرات شامل ہیں۔

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں 470 ہوگئیں ، غیرملکی سیاحوں سمیت 1300 لاپتہ

کارخانے پر کام کرنے والی پاستا کمپنی کے مطابق یہ دریافت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے گراگنانو اور پاستا تیار کرنے والی روایات کے درمیان تعلق کا اظہار ہوتا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مینانے بتایا کہ اس دریافت سے ہمیں فخر اور ذمہ داری دونوں کا احساس ہوا۔محققین کی جانب سے انسانی باقیات پر تحقیق کا کام جاری ہے تاکہ اس زمانے کے لوگوں کی غذا، جسمانی سرگرمیوں اور طرز زندگی کے حالات کے بارے میں زیادہ علم ہوسکے۔

 

ترک محقق کا حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ڈھونڈنے کا دعویٰ

Next Post
طوفانی ہوائوں کے باعث تین ممالک میں صورتحال خطرناک ہونے کا خدشہ
Previous Post
ترک محقق کا حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ڈھونڈنے کا دعویٰ