کرکٹ کی دنیا میں ماسٹر بلاسٹر کے نام سے پہچانے جانے والے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی قومی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کرنے سے تقریبا دو سال پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کی تھی۔یہ واقعہ 1987کا ہے جب سچن ٹنڈولکر کی عمر محض 13 سال تھی اور وہ مقامی نوجوان کرکٹرز میں شامل تھے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک نمائش میچ کھیل رہی تھی۔40اوورز پر مشتمل اس میچ میں جب دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کے دو اہم کھلاڑی جاوید میانداد اور عبدالقادر میدان سے باہر چلے گئے تو فوری طور پر متبادل فیلڈرز کی ضرورت محسوس ہوئی۔
بابر اعظم نے دوبارہ کپتانی قبول کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟
اس موقع پر پاکستان کے کپتان عمران خان نے کرکٹ کلب آف انڈیا کے نگراں ہیمنت کینکرے سے بات کی اور پوچھا کہ کیا انہیں متبادل فیلڈرز کے طور پر کچھ مقامی نوجوان مل سکتے ہیں؟بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے کہ ہیمنت کسی اور کو ڈھونڈتے، شوق سے لبریز 13سالہ سچن ٹنڈولکرجوش وخروش کے ساتھ دوڑتے ہوئے میدان میں پہنچ گئے اور انہوں نے پاکستان کا گرین لباس پہن کر متبادل فیلڈر کے طور پر فیلڈنگ شروع کر دی۔میچ کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب بھارتی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے گیند ہوا میں اچھالی جو سیدھی سچن کی طرف گئی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
اس واقعے کا ذکر سچن ٹنڈولکر نے اپنی آپ بیتی پلیئنگ اٹ مائی وے میں بھی کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان کو یہ یاد بھی ہے یا ان کے علم میں ہے کہ میں نے کبھی ان کی پاکستانی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کی تھی۔سچن کے بچپن کے دوست مارکس کوٹو نے بعد میں اس واقعے کی ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ سچن اس بات پر تھوڑے خفا تھے کہ انہیں بائونڈری لائن کے پاس فیلڈنگ کے لیے کھڑا کیا گیا تھا۔ سچن نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کپل دیو کا وہ شاٹ کیچ ہو سکتا تھا؟ جس پر میں نے انہیں بتایا کہ وہ گیند تو تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ کی طرف جا رہی تھی۔اس واقعے کے دو سال بعد سن 1989میں 15سال کی عمر میں سچن ٹنڈولکر بھارتی ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے میدان میں اترے، جہاں ان کا سامنا ایک بار پھر عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں سے ہوا۔
فاطمہ ثنا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
یہ واقعہ آج بھی کرکٹ کی تاریخ کے ان دلچسپ واقعات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں دنیا کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز سے پہلے مختصر وقت کے لیے پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی بطور متبادل فیلڈر کی تھی۔
آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے 12وینیوز کا اعلان کر دیا

