Skip to main contentSkip to footer

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے 12وینیوز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے 12وینیوز کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا،آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے مقابلے 12 مختلف وینیوز پرہوں گے۔جنوبی افریقا اور زمبابوے 2003 کے بعد ایک بار پھر ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے جبکہ نمیبیا پہلی مرتبہ کسی سینئر آئی سی سی عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

بابر اعظم نے دوبارہ کپتانی قبول کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟

 

جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 جبکہ نمیبیا کے ایک شہر کو ورلڈکپ 2027 کی میزبانی دی گئی ہے۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے جنوبی افریقا کے 8 شہروں میں جوہانسبرگ کا وانڈررز اسٹیڈیم ورلڈ کپ میزبان وینیوز میں شامل ہے جبکہ کیپ ٹان کا نیو لینڈز کرکٹ گرانڈ بھی ایونٹ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔جنوبی افریقا میں ڈربن کا کنگزمیڈ کرکٹ گرانڈ بھی ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز میں شامل ہے جبکہ سنچورین، پارل، بلوم فونٹین، گکیبیرا اور بفیلو پارک بھی ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کا ہرارے اسپورٹس کلب ورلڈ کپ 2027 کا میزبان ہوگا۔

ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ سے نکالنے کی درخواست پر 2کروڑ 33 لاکھ افراد کے دستخط

 

بلاوایو کا کوئنز اسپورٹس کلب بھی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ وکٹوریہ فالز کا فیلے موسی او آ تونیا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بھی میزبان وینیوز میں شامل ہے۔دوسری جانب نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کا نمیبیا کرکٹ گرانڈ بھی ورلڈ کپ 2027 کے میچز کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے ایکشن میں ہوں گی ، ایونٹ میں مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔

کھیلوں کے مداحوں کوجھٹکا، کامن ویلتھ گیمز سے کرکٹ باہر

 

 

کرسٹیانو رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

Next Post
بوتل میں بند کرکے سمندر میں چھوڑا گیا پیغام 5 دہائیوں بعد مل گیا
Previous Post
امریکا کا پاسدارانِ ڈرون نیٹورک کی معلومات دینے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز انعام کا اعلان