محکمہ موسمیات نے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ24گھنٹوں میں تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں بھی بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاں میں طغیانی کی صورت حال برقرار ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاوں کا بہائو مستحکم رہا، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔کالا باغ 2 لاکھ 73 ہزار اور چشمہ میں 3 لاکھ 13 ہزار کیوسک ہے، تونسہ بیراج میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 64 ہزار کیو سک ہے۔دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں کمی ہو رہی ہے، دریائے چناب میں سیلابی صورتحال نچلے درجے پر آگئی ہے، خانکی، قادر آباد اور تریموں کے مقام پر نچلے دجے کا سیلاب ہے۔خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہائو 1 لاکھ 23 ہزار کیوسک ہے
آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز نے مطالبات منظوری کیلئے72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا
تریموں میں پانی کا بہائو 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے، مرالہ کے مقام پر پانی کا بہا نارمل ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہا ئونارمل ہے۔دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاو 60 ہزار کیوسک ہے، جسڑ، شاہدرہ اور بلوکی کے مقام پر بہاو نارمل ہے۔وزیرآباد نالا پلکھو میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، نارروال نالا بسنتر میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، نالا پھلکو میں پانی کا بہائو 5 ہزار کیوسک ہے، نالا بسنتر میں پانی کا بہا 3 ہزار کیوسک ہے۔
شیخ حمد بن خلیفہ، غزہ کا محاصرہ توڑنے والے عرب رہنما
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاں کے بہا میں اضافہ ہوا، دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں سے دریائے چناب میں طغیانی میں کمی ہو رہی ہے۔ڈی جی عمر عباس میلہ نے کہا کہ دریائو ں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، حکومت پنجاب کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عمر عباس نے کہا کہ دریائوں کی کراسنگ کیلئے معیاری بوٹس اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں دریاں ندی نالوں میں ہرگز نہانے مت دیں۔
گرمی سے بچانے کیلئے انسانوں کیلئے فریج تیار

