Skip to main contentSkip to footer

یورپ جانے کی خواہش، 4برس کے دوران 335 پاکستانی سمندر کی نذر ہوگئے

یورپ جانے کی خواہش، 4برس کے دوران 335 پاکستانی سمندر کی نذر ہوگئے

یورپی ممالک جانے کی کوشش میں کشتیوں کے حادثات میں 335 پاکستانیوں کو سمندر نگل گیا۔ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق جون 2023 سے اب تک 7 مہلک کشتی حادثات رپورٹ ہوئے، اتنی بڑی تعداد میں جانی نقصان کے باوجود غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک بھی لوگوں کو خطرناک سفر پر آمادہ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں ڈنکی کے خطرناک راستوں کے حوالے سے ایک بار پھر بڑا سوال کھڑا کر رہی ہیں، جون 2023 میں یونان جاتے ہوئے کشتی حادثے میں 226 پاکستانی سوار تھے، جن میں 207جاں بحق جبکہ 19زندہ بچ گئے تھے۔دسمبر 2024 میں یونان جاتے ہوئے ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوئی

آئندہ سال تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا، ماہرین نے خبردار کردیا

 

جس میں 69 پاکستانی سوار تھے، اس حادثے میں 25 پاکستانی جاں بحق جبکہ 44 زندہ بچالیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق مراکش کے قریب جنوری 2025 میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 70 پاکستانی سوار تھے، فروری 2025 میں لیبیا میں کشتی حادثے میں 40 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی جن میں 23 جاں بحق جبکہ 13زندہ بچ گئے۔ایف آئی اے دستاویزات میں بتایاگیاکہ 2025 اور 2026کے دوران لیبیا سے ڈنکی لگاتے ہوئے کشتی ڈوبنے کے 4بڑے حادثات رپورٹ ہوئے، فروری، اپریل اور اکتوبر 2025 جبکہ اپریل 2026 میں پیش آنے والے ان حادثات میں 102 پاکستانی متاثر ہوئے، جن میں 71 جاں بحق جبکہ 30 زندہ بچ گئے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں جانی نقصان کے باوجود غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک بھی لوگوں کو خطرناک سفر پر آمادہ کر رہے ہیں۔

پاکستان میں6 لاکھ افراد کے بائیو میٹرک کا ریکارڈ لیک ہوگیا

 

 

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اٹلانٹک کونسل کی رپورٹ

Next Post
گوگل میپس پر دریافت پراسرار سٹرکچر 39کروڑ برس پرانا نکلا
Previous Post
سعودی عرب میں ہزاروں برس قدیم نخلستان کے شواہد دریافت