یمنی مسلح افواج نے دعوی کیا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1300 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن میں حوثی گروپ کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھریمن نے حوثی گروپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ اس نے آبنائے باب المندب کے علاقے میں یمنی فوج کی پیش قدمی روک دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ یمنی حکومت کے مطابق باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے، فوجی آپریشن کے دوران حوثی جنگجوں اور ان کے جنگی سازوسامان کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔یمنی مسلح افواج نے دعوی کیا کہ فوجی آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1300 سے زائد فضائی حملے کیے گئے
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف آپریشن فجر الیمن، تعز میں 350 حوثی جنگجو ہلاک
جن میں حوثی گروپ کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق حملوں میں حوثی گروپ کے 440 کمانڈرز اور جنگجوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 146 گاڑیاں، بھاری ہتھیار اور جنگی سازوسامان کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔دوسری جانب مریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندرکا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہیکیونکہ کہ یہ گروہ یمن سے کہیں آگے تک پھیلتا ہوا دہشت گردی کا خطرہ بن چکا ہے۔ عالمی برادری کو حوثی ملیشیا کا اسی عزم اور یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے جس کے ذریعے داعش کو شکست دینے میں مدد ملی تھی۔
یمنی حوثی بھی جنگ میں شامل، کویت میں 6امریکی جہاز تباہ
امریکہ کی جنگوں میں 19 برسوں کے دوران 13 لاکھ 53 ہزار لوگ جاں بحق
