Skip to main contentSkip to footer

دبئی کے عالمی فیشن ریمپ پر پاکستانی روایتی ملبوسات کے رنگ نمایاں

دبئی کے عالمی فیشن ریمپ پر پاکستانی روایتی ملبوسات کے رنگ نمایاں

دبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل فیشن ویک اینڈ میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے روایتی اور جدید ملبوسات پیش کر کے پاکستان کی ثقافتی شناخت اور تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔مختلف ممالک کے ڈیزائنرز کی شرکت سے منعقد ہونے والے فیشن شو میں پاکستانی شلوار قمیض، روایتی لباس اور جدید طرز کے ڈیزائنز بھی ریمپ پر پیش کیے گئے۔فیشن شو میں پاکستانی ڈیزائنرز کی جانب سے مشرقی روایات اور جدید فیشن کے امتزاج پر مبنی ملبوسات متعارف کروائے گئے، پاکستانی فیشن سے وابستہ ایک نئے منصوبے کی پہلی بین الاقوامی رونمائی بھی تقریب کا حصہ رہی، جس کے ذریعے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوشش کی گئی۔لاہور سے آن لائن سرگرمیوں کا آغاز کرنے والے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے اپنی پہلی باقاعدہ بین الاقوامی نمائش کے لیے دبئی کا انتخاب کیا

مس ورلڈ میں پاکستان کی پہلی نمائندگی، انیقہ جمال نئی تاریخ رقم کریں گی

اس اقدام کا مقصد پاکستانی ملبوسات کی ثقافتی اہمیت کو نمایاں کرنے کے ساتھ نئے ڈیزائنرز کے لیے بین الاقوامی فیشن کی دنیا میں مواقع پیدا کرنا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر سلحین نے کہا کہ ان کا خواب پاکستانی فیشن، خصوصا شلوار قمیض اور روایتی ملبوسات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈیزائنرز میں تخلیقی صلاحیتوں کی کمی نہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔دبئی میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کی شرکت ثقافتی تبادلے اور پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔اس طرح کی نمائشیں پاکستانی روایتی ملبوسات کی پہچان بڑھانے اور نوجوان ڈیزائنرز کو عالمی فیشن کے رجحانات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

رنویر سنگھ نے فلم کا 355کروڑروپے معاوضہ لے کر ریکارڈ قائم کردیا

فلم دی ماسک کے ڈائرکٹر چک رسل انتقال کر گئے

اگلی پوسٹ
یوگنڈا میں 38افراد کو قتل کرکے لاشیں کھانے والا انسان گرفتار
پچھلی پوسٹ
یمنی حوثیوں کیخلاف حملے، 440 کمانڈرز اور جنگجو ہلاک