Skip to main contentSkip to footer

رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر کون سا ہے؟ کراچی کا پھر آخری نمبر

رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر

اسلام آباد: کیا آپ کو معلوم ہے کہ رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر کونسا ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ہے جس نے مسلسل دوسرے سال آسٹریا کے شہر ویانا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اس سے قبل ویانا 2022 سے 2024 تک مسلسل 3 بار رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ(ای آئی یو) نے 2026 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر کون سا ہے؟

اس فہرست میں 173 شہروں کی درجہ بندی مختلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔کوپن ہیگن نے استحکام، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرفیکٹ اسکور حاصل کیا۔کوپن ہیگن کے بعد دوسرا نمبر مشترکہ طور پر ویانا کے نام رہا۔آسٹریلیا کے شہروں میلبرن اور سڈنی کے حصے میں بالترتیب تیسرا اور چوتھا نمبر آیا۔سوئس شہر زیورخ اور جنیوا بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ایشیا میں رہائش کے لیے سب سے بہتر شہر جاپان کا اوساکا قرار پایا جس کے حصے میں 7 واں نمبر آیا جبکہ آسٹریلیا کا شہر ایڈیلیڈ 8 ویں نمبر پر رہا۔کینیڈا کا شہر وینکوور 9 ویں جبکہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو 10 واں بہترین شہر قرار پایا۔

رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس فہرست میں پاکستان کا ایک ہی شہر شامل ہے اور وہ کراچی ہے، جو 173 میں سے 170 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال بھی کراچی کے حصے میں یہی نمبر آیا تھا۔کراچی سے نیچے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا (171)، لیبیا کا شہر تریپولی (172) اور شام کا شہر دمشق (173) رہے ۔ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطی کے شہروں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی اور ایرانی دارالحکومت تہران 164 ویں نمبر پر رہا۔سب سے زیادہ کمی عمان کے دارالحکومت مسقط کی رینکنگ میں آئی جو 14 درجے تنزلی سے 123 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ کویت سٹی 12 درجے تنزلی سے 105 ویں نمبر

پر چلا گیا۔

گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25سیاحتی مقامات میں شامل

 

ماہرین کے مطابق اس درجہ بندی میں صحت، تعلیم، امن و امان، انفراسٹرکچر، ماحول، ٹرانسپورٹ اور مجموعی معیارِ زندگی کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شمالی یورپ اور آسٹریلیا کے شہر مسلسل اس فہرست میں نمایاں رہتے ہیں، جبکہ تنازعات اور معاشی مشکلات سے متاثرہ شہروں کی درجہ بندی نیچے آ جاتی ہے۔

 

 

 

آسٹریلیا میں ملازمت اور رہائش کا دروازہ کھل گیا

Next Post
ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت کتنی ہے؟ حکومت ٹیکس سے کتنا کما رہی ہے؟
Previous Post
خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین پر مراعات کی بارش ! حقیقت کیا ہے؟