Skip to main contentSkip to footer

پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کی معلومات پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کی معلومات پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

مریکہ نے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے تین سینیئر کمانڈروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے قومی سلامتی ڈویژن نے پنے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت اعلان کیا کہ جو شخص ان کمانڈروں کی شناخت، مقام یا سرگرمیوں کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرے گا، اسے مجموعی طور پر 15 ملین ڈالر تک کا انعام دیا جا سکتا ہے۔اعلان میں سب سے پہلے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ محرابی کا نام شامل ہے، جو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے جہاد ریسرچ اینڈ سیلف سفیشنسی آرگنائزیشن کے سربراہ ہیں۔ دوسرا نام احمد جعفرآبادی کا ہے، جنھیں ایرو اپیس فورس کے سینیئر کمانڈر اور آپریشنل امور کے نگران کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس سے مراد ایرو سپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جعفرآبادی ہیں یا کوئی اور شخصیت۔ تیسرے کمانڈر علی اصغر نوروزی ہیں، جو پاسدارانِ انقلاب میں تیاری اور سپورٹ کے نائب کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بیٹی کا گردہ خراب تھا، شوکت یوسفزئی بخار سمجھتے رہے

دوسری جانب دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ ان افراد اور اداروں نے ہتھیار اور پرزہ جات حاصل کرنے میں ایران کی مدد کی، پابندیوں کا مقصد ایرانی ہتھیاروں کا پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی صلاحیت کمزور کرنا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کی کسی بھی قسم کی معاونت برداشت نہیں کریں گے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کی جانب سے جاری فہرست میں ایران، چین، پاکستان اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے افراد اور ادارے شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی ترسیل روکنے کی کوششوں کے تحت ایران کے ایک اور روس کے دو اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔پابندیوں کا نشانہ ایران کی ساہا ایئرلائنز، روسی طیارہ ساز کمپنی یاکوولیو اور روسی شپنگ کمپنی ایم جی فلوٹ بنی ہیں۔امریکی حکام کے مطابق یاکوولیو نے ایران کو یاک-130 جنگی تربیتی طیارے اور متعلقہ سامان فراہم کیا، جبکہ ایم جی فلوٹ کے زیرِ انتظام بحری جہاز ایران سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی میں ملوث رہے۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ساہا ایئرلائنز ایران کیلئے ہتھیاروں اور متعلقہ فوجی سازوسامان کی منتقلی میں ملوث رہی ہے۔امریکا کے مطابق یہ اقدامات ایران پر اقوام متحدہ کی بحال شدہ پابندیوں کی حمایت میں کئے گئے ہیں اور آپریشن اکنامک آٹ کاسٹ کا حصہ ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کا بنیادی مقصد ایران کے ہتھیاروں کی ترسیل کے نیٹ ورک کو محدود کرنا اور اس سے منسلک اداروں پر مالی و تجارتی دبا ئوبڑھانا ہے۔

ایمل ولی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کردی

 

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گائوں پر دھاوا

Next Post
موبائل فون کے غلط سے استعمال سے زندگیوں کو خطرات لاحق
Previous Post
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گائوں پر دھاوا