ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، امریکا اور ایران میں مذاکرات آج عمان میں ہونے جارہے ہیں۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ واشنگٹن سے مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے اور اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا، وعدوں کا احترام ضروری ہے۔
امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ عمان میں امریکا، ایران مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کاری ہی واحد راستہ نہیں، اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو صدر کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر ان چیف ہیں اور اپنے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا قریبی پارٹنر ہے، صورتحال کو دیکھ رہےہیں۔۔ ایران، امریکا اوراسرائیل کو معلوم ہےہم مسئلہ حل کرنےمیں کرداراداکرسکتے ہیں۔

