خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشنز میں 24 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اور 5 فروری کو خیبر پختونخوا میں 2 الگ جھڑپیں ہوئیں۔2 الگ الگ جھڑپوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج مارے گئے۔ اورکزئی میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں عزم استحکام وژن کے تحت جاری رہیں گی۔
دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3ارب افراد بھوکے سوتے ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ہے، غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائیگا۔ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ردالفتبہ آپریشن 1 مکمل کرتے ہوئے 124 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے اور متعدد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کردیا ہے

