Skip to main contentSkip to footer

اسلام آباد کی ترلائی امام بارگاہ میں دھماکہ، 17 افراد جاں بحق

Islamabad Tralai Imambargah Blast

اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 71  افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا حملے میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا جب امام بارگاہ میں نمازیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، خود کش حملہ آور نے کئی دن ریکی کے بعد جمعہ کے روز دوران نماز حملہ کیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

اسلام آباد دھماکہ، جاں بحق نمازیوں کی تعداد 37 ہوگئی

اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکے میں 71 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ہے، آمدہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، عوامی حلقوں کی جانب سے حساس شہر اور حساس امام بارگاہ ہونے کے باوجود خودکش حملہ آور کی ٹارگٹ تک رسائی پولیس کی ناکامی ہے ، انہوں نے واقعے کی تمام پہلوئوں سے جائزہ لے کر پولیس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد دھماکہ، جاں بحق نمازیوں کی تعداد 37 ہوگئی

Next Post
اسلام آباد دھماکہ، جاں بحق نمازیوں کی تعداد 37 ہوگئی
Previous Post
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے