پشاور یونیورسٹی کے کلاس تھری، کلاس فور اور سینی ٹیشن ملازمین نے ستمبر 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر گورنر خیبر پختونخوا سے فوری فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی اپیل کردی۔ ملازمین کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے گورنر کو ارسال کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پشاور گزشتہ کئی ماہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے، جس کے باعث ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔
مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردوں کا سہولت کار کہہ دیا
درخواست کے مطابق اگست 2026 کی تنخواہ 16 ستمبر کو ادا کی گئی، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو اگست کی پنشن 19 اکتوبر 2026 کو ملی۔ اب ستمبر کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے اور جامعہ کے پاس مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں، جس کے باعث ملازمین اور پنشنرز مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ سے دوچار ہیں۔درخواست میں گورنر سے اپیل کی گئی ہے کہ جامعہ کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر فوری فنڈز کی فراہمی کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ملازمین کو ستمبر کی تنخواہیں اور پنشن ادا کی جاسکے۔ملازمین نے درخواست میں مزید کہا کہ اس معاملے پر سابقہ حکومت کو بھی بارہا درخواستیں دی گئیں، تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔




