وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں تمام سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر، نصاب، اساتذہ کی تربیت اور دیگر اصلاحات کے ہنگامی بنیادوں پر نفاذ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں، طلباء و طالبات کو سکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،تمام سکولوں میں سمارٹ بورڈز جلد از جلد نصب کیے جائیں، وفاقی دارالحکومت میں سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل فوری طور پر بروئے کار لائے جائیں، اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ تعلیم و تدریس کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں سکولوں میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں تمام سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر، نصاب، اساتذہ کی تربیت اور دیگر اصلاحات کے ہنگامی بنیادوں پر نفاذ کی ہدایت کی ہے ۔
گورنر فیصل کنڈی اور سرحدچیمبر کے صدر ملک عمران اسحق کے درمیا ن اہم ملاقات
شہبازشریف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ایک مؤثر اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔ شہبازشریف نے کہاہک اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں، طلباء و طالبات کو سکولوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں طلبائ و طالبات کی غذائی نشو نما یقینی بنانے کے لیے مفت لنچ کا نظام فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کے مسائل ایک ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ تمام سکولوں میں سمارٹ بورڈز جلد از جلد نصب کیے جائیں، وفاقی دارالحکومت میں سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل فوری طور پر بروئے کار لائے جائیں، اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ تعلیم و تدریس کے علاوہ کسی اور سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔وزیراعظم نے سرکاری سکول بسوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور طلباء و طالبات کے نقل و حمل کے لیے سرکاری بسوں کی آئوٹ سورسنگ اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی ہے ۔
آبپاشی منصوبوں پر 10سال میں 18ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ
وزیر اعظم نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔وزیراعظم نے سرکاری سکولوں میں سولرائزیشن کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ جسمانی طور پر معذور طلباء و طالبات کے لیے تمام سرکاری سکولوں میں ریمپ قائم کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری سکولوں میں بہترین طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔اجلاس میں وزیراعظم کی ستمبر 2026 کی ہدایت کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں نصاب، انفراسٹرکچر اور دیگر امور کے حوالے سے سروے رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ اسلام آباد کے زیادہ تر سرکاری سکولوں میں انٹرنیٹ، پینے کا صاف پانی، کمپیوٹر لیبز اور دیگر بنیادی سہولیات موجود ہیں، اجلاس میں سروے میں شامل کچھ سکولوں کے انفراسٹرکچر کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلا س میں بتایاگیاکہ سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کو با اختیار بنانے کی اور جدت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پورے اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے نقل و حمل کے لیے 278 سرکاری بسیں چل رہی پیں۔بتایاگیاکہ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، عطائ اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
سہیل آفریدی کا مستقبل تاریک نظر آ رہاہے،عطا تارڑ
9 مئی کیس، سہیل آفریدی، تیمور جھگڑا، کامران بنگش کے وارنٹ جاری

