سعودی وزارتِ خارجہ نے سیاحتی ویزے کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے چار نئے ممالک کے اضافے کا اعلان کیا ہے، جن میں میکسیکو، شمالی مقدونیا، بوسنیا و ہرزیگووینا اور سربیا شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ سیاحتی ویزا نافذ العمل قوانین اور ہدایات کے مطابق متعدد مقاصد کے لیے مملکت کی آمد کی اجازت دیتا ہے، جن میں تقاریب میں شرکت، عمرے کی ادائیگی، نمائشوں اور کانفرنسوں میں شمولیت، دوستوں اور رشتے داروں سے ملاقات شامل ہے۔
برطانوی شہری 28 سال بعد 31 ہزار میل سفر پیدل کرکے گھر واپس پہنچ گیا
دریں اثنا سعودی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ ان چاروں ممالک کے شہری سیاحت کے مقصد سے وزٹ ویزا آن لائن یا مملکت کی کسی بھی سرحدی گزر گاہ پر آمد کے وقت حاصل کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں 2023 سے اب تک سعودی عرب آنے والے سیاحوں کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سعودی عرب نے تقریبا 65 ممالک کے ویزوں کو ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔

