Skip to main contentSkip to footer

سرحد چیمبر نے صنعتی و کاروبار کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کردیں

سرحد چیمبر نے صنعتی و کاروبار کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کردیں

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خیبرپختونخوا کے ما لیا تی بجٹ سال 2026-27کے حوا لے سے تجا ویز پیش کر تے ہو ئے صو با ئی حکو مت سے صو بے سے برآمدات پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس

انڈسٹریل اسٹیٹس میں پراپرٹی ٹیکس کے خاتمے اور، پر و فیشنل کی تنا سب میں کمی، سو شل سیکورٹی کے کنٹری بیشن اور کم سے کم اجر ت کے صو با ئی ا قتصاد ی بنیا دوں کے تحت مقر ر کرنے اور کمر شل ما رکیٹو ں پر پر ا پر ٹی ٹیکس ریٹ اور علا قا ئی عو امل خا طر خو اہ کمی لا نے اور دیگر صوبائی ٹیکسوں بشمو ل  سیل ٹیکس میں ا صلا حا ت کے زر یعے معقول بنا نے، چھو ٹے و در میا نے در جے کے کار وبار کی تر قی کیلئے خصوصی گرانٹ کے اعلان

سمیت طویل المد تی صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کے علاوہ موجودہ صنعتی بستیو ں میں بنیادی انفراسٹرکچر اور سہولیات کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کیلئے عملی اقدامات کا مطا لبہ کیا۔ سر حد چیمبر نے علاقائی ممالک کیساتھ روابط اور تجارت کو بڑھانے کیلئے با ر ڈز اسٹیشنوں پر جدید سہولیات سے ا ر ا ستہ کر نے کے علاوہ و ن و نڈ ا پر یشن اور کا رو بار کر نے ا سا نیا ں پید ا کر نے کے عملی اقدا مات پر بھی ر وز دیا ہے 

صو با ئی بجٹ 2026-27کے حو الے سے سر حد چیمبر کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کی طرف سے مرتب کردہ جا مع تجا ویز کے مسو دہ بعنو ا ن : خیبر پختو نخوا میںصنعتی بحالی، ملازمتوں کی تخلیق اور سرمایہ کاری کی برقراری’ کے مطا بق، چیمبر نے لیبر مارکیٹ میں اصلاحات، صنعتی و ر کر زکی فلا ح و بہبود اور ہیو من ر یسو س ڈویلپمنٹ فوری اقدا ما ت کا مطالبہ کیا۔ سر حد چیمبر نے تجاویز میں صوبائی لیویزٹیکسز کی متعدد خا میو ں کی نشاندہی کی گئی

جس میں سٹیمپ ڈیوٹی، کیپٹل ویلیو ٹیکس، اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چارجز، خاص طور پر انڈسٹریل اسٹیٹس پرڈبل پراپرٹی ٹیکس،پر و فیشنل ٹیکس کا نفاذشا مل ہیں کو ٹیکسیشن اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے ترمیم اور معقولیت پر زور دیا گیا۔سر حد چیمبر نے تمام  میں یکساں ٹیکس ڈھانچے کو متعارف کرانے، ٹیکس وصولی اور ریکارڈ رکھنے کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے اور سنگل ونڈو میونسپل فیسیلیٹیشن سسٹم کے قیام کے ذریعے لوکل گورنمنٹ ٹیکسیشن سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بجٹ سے پہلے کی تجاویز کی دستاویز میں ایکسپورٹ پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ پر تاجر برادری کے خدشات کو اجاگر کیا گیا اورکو خیبر پختو نخوا میں صنعتوں، برآمد کنندگان، درآمد کنندگان، کلیٔرنگ ایجنٹس اور ٹرانزٹ ٹریڈ آپریٹرز پر کافی مالی بوجھ قرار دیتے ہو ئے صو بے سے بر ا مد ات پر غیر منصفا نہ سیس کے مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز پیش کی۔

سر حد چیمبر نے بجٹ سفا ر شا ت میں تعمیراتی صنعت کی بحالی، کان اور معدنیات کے شعبے کی ترقی کیلئے فعال اقدامات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کان کنی کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، ویلیو ایڈڈ معدنیات کی برآمدات میں اضافہ، کان کنی کے علاقوں میں روزگار پیدا کرنا، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور صوبائی محصولات کی پیداوار اور مقامی قدرتی وسائل کے بہتر استعما ل صو بائی معیشت کے ا ستحکا م و تر قی، کا رو با ر و صنعت بہتری اور ر وز گار کے مو اقع پید ا کر نے کیلئے نا گر یز ہے۔

سر حد چیمبر نے خیبر پختو نخوا میں ایس ایم ایز سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے مالیاتی اداروں، ٹیکس مراعات اور سبسڈیز اور صلاحیت سازی اور تکنیکی معاونت کے پروگراموں کے ساتھ مل کر ایک سپورٹ فنڈ قائم کرنے با ر ے میں تجو یز پیش کی۔ سر حد چیمبر نے صو با ئی تر قیا تی پر وگر ام کے تحت انڈسٹر یل اسٹیٹ حیا ت ا با د اور سما ل انڈسٹر یل ا سٹیٹ کو ہا ٹ روڑ پشاور سمیت صو بے دیگر صنعتی بستیوں اور اکنا مک ز ونز کے بہتری و تر قی کیلئے خطیر ر قم مختص کرنے کی تجو یز پیش کی

کہ مذکوہ فنڈز کے زر یعے صنعتی بستیو ں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، نئے تیار شدہ دروازوں سے داخلی رسائی والی سڑکوں کو ہموار اور بحالی، توانائی کی پائیداری کو بہتر بنانے اور آپریشنل لاگت کو کم کرنے کیلئے صنعتی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن جیسے ا قدا ما ت کو پا یہ تکمیل تک پہنچ جا سکے۔اس کے علا وہ بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے پروگراموں کیلئے اقدامات

جیسے کہ اقتصادی زونز، چھوٹے صنعتی اسٹیٹس، کمرشل مارکیٹس اور بازاروں اور صنعتی کلسٹرز اور کاروباری مراکز کے قیام کی تجا ویز میں شا مل ہے۔سر حد چیمبر نے بجٹ سفا ر شا ت میںطویل المدتی صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ۔سر حد چیمبر نے صنعتی انفراسٹرکچر کی ترقی، پسماندہ زمینوں کا صنعتی استعمال، نوجوانوں کے روزگار اور تکنیکی افرادی قوت کی ترقی

معدنیات پر مبنی اور سیاحت سے منسلک صنعتوں کا فروغ، صنعتی وسائل کے ساتھ انضمام، صنعتی وسائل اور توانائی کی منصوبہ بندی کیساتھ صنعتی انفراسٹرکچر کی ترقی۔ سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ کی ترقی، برآمدات، ایس ایم ای کی ترقی، روزگار پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کیلئے واضح طور پر متعین اہداف کیساتھ ایک صوبائی صنعتی اور کامرس ڈویلپمنٹ فریم ورک تیارکر نے اور ان اہداف کو مستقبل کے بجٹ کے حکمت عملی پیپرز اور سالانہ ترقی پر مربوط کرنے مطا لبہ کیا۔

صدر جنید الطاف نے کہا کہ سر حد چیمبر کو یقین ہے کہ صوبائی بجٹ میں صنعتی مسابقت، پیداواری سرمایہ کاری، روزگار پیدا کرنے، مزدوروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو قلیل المد تی اقدامات پر تو جہ دی جا ئیگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صو با ئی بجٹ سہولت پر مبنی طرز حکمرانی، کارو بار و صنعت دوست پالیسی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی صوبائی اقتصادی تبدیلی بر مبنی ہو گا۔سر حد چیمبر کے صدرنے خیبرپختونخوا کی حکومت کیساتھ تعمیری روابط کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بامعنی پبلک پرائیویٹ تعاون، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور ادارہ جاتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خیبر پختونخوا کو پائیدار خوشحالی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عملی، سرمایہ کاری پر مبنی اور ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کی ترقی ہو۔

 

خیبرپختونخوا گندم کی قلت کا شکار، آٹے کے بحران کا خدشہ

Next Post
امریکہ میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون کیلئے 70ارب ڈالر منظور
Previous Post
پاک فوج کی لکھی گئی کتاب ”ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز”لوگوں کے سامنے پیش