امریکی سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو تقویت دینے کے لیے تقریبا 70 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم بنیادی طور پر امریکی امیگریشن حکام، سرحدی گشت اور ملک بدری کے اقدامات کے لیے مختص کی جائے گی۔فنڈ منظوری کا بِل 52 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ کسی بھی ڈیموکریٹ سینیٹر نے اس کی حمایت نہیں کی۔
فنڈنگ کا بڑا حصہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور امریکی سرحدی گشت کی کارروائیوں کو وسعت دینے پر خرچ کیا جائے گا۔حامیوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سرحدی سلامتی مضبوط بنانے، غیر قانونی امیگریشن روکنے اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کو موثر بنانے کے لیے ضروری ہے۔
دوسری جانب ناقدین کا مقف ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، حراستی مراکز کے پھیلا اور تارکینِ وطن کے حقوق سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بل کو قانونی شکل اختیار کرنے کیلئے امریکی ایوانِ نمائندگان کی منظوری ابھی درکار ہے۔

