امریکا کے شہر شکاگو میں پیدا ہونے والی نظریاتی طبیعیات دان سبرینا گونزالیز پاسٹرسکی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انہیں بعض حلقوں میں اگلا البرٹ آئن اسٹائن بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ کششِ ثقل اور کوانٹم میکینکس کے درمیان تعلق جیسے بڑے سائنسی سوالات پر کام کر رہی ہیں۔سبرینا 1993 میں ایک کیوبن نژاد امریکی والدہ اور پولش نژاد امریکی والد کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہیں بچپن ہی سے ہوابازی اور سائنس میں گہری دلچسپی تھی۔ صرف 12 سال کی عمر میں انہوں نے ایک کٹ کی مدد سے سنگل انجن طیارہ تیار کرنا شروع کیا۔ تقریبا دو سال کی محنت کے بعد انہوں نے یہ طیارہ مکمل کیا اور 14 سال کی عمر میں خود اسے اڑا کر ایک منفرد کارنامہ انجام دیا۔ اس وقت وہ گاڑی چلانے کی قانونی عمر تک بھی نہیں پہنچی تھیں۔تعلیم کے دوران بھی ان کی صلاحیتیں نمایاں رہیں۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا پورٹ فولیو سب سے بڑا مالی خطرہ قرار
انہوں نے الینوائے میتھمیٹکس اینڈ سائنس اکیڈمی میں تعلیم حاصل کی، امریکی انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کی اور ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر اور بلیو اوریجن میں بطور انٹرن بھی کام کیا۔سال 2010 میں جب انہوں نے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے درخواست دی تو ابتدا میں انہیں انتظار کی فہرست میں رکھا گیا۔ بعد ازاں ان کے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے گئے طیارے نے ان کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔انہوں نے صرف تین سال میں ایم آئی ٹی سے طبیعیات کی ڈگری مکمل کی اور 5.0 کا مکمل گریڈ پوائنٹ ایوریج حاصل کیا۔ وہ تقریبا دو دہائیوں کے بعد طبیعیات کے شعبے میں ادارے میں پہلی خاتون بنیں جنہوں نے مکمل نمبر حاصل کیے۔ اسی دوران وہ باوقار اورلوف اسکالرشپ حاصل کرنے والی پہلی خاتون بھی بنیں۔ان کی تحقیق اس قدر جاندار تھی کہ دنیا کے عظیم ترین سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے بھی اپنی زندگی کے آخری مقالوں میں سبرینا کی ریسرچ کا حوالہ دیا۔
ایمرجنسی یا گورنر راج؟ فیصلہ آج ہوگا ، شہباز زرداری اہم ملاقات متوقع
سبرینا کی شاندار قابلیت کو دیکھتے ہوئے امریکی خلائی ادارے ناسا اور جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن اور دیگر معروف اداروں کی جانب سے کام کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ یہی نہیں بلکہ بتایا جاتا ہے کہ ہ انہیں براون یونیورسٹی میں تقریبا 11 لاکھ امریکی ڈالرمالیت کی اسسٹنٹ پروفیسر کی پیشکش بھی کی،لیکن سبرینا نے ان تمام پرکشش پیشکشوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
مکڑی انسانوں سے بھی زیادہ تیز نکلی ، سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف





