پشاور: پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر واقع سرہ خورہ پولیس چوکی کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی مکمل تباہ ہوگئی، دھماکہ بدھ کی دوپہر ایک بجے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیوار زمین بوس ہوگئی جبکہ چوکی میں موجود ایک اہلکار اے ایس آئی عمرخان شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوکی کی بیرونی دیوار کے ساتھ فتنہ الخوارج کی جانب سے آئی ای ڈی نصب کیا گیا تھا جو دوپہر ایک بجے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں علاقے کی قریبی عمارتیں لرز اٹھیں جبکہ کئی مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ چکی ہیں جبکہ بی ڈی ایس اہلکار دوسرے ممکنہ آئی ای ڈی کی تلاشی کیلئے سرچ آپریشن کررہے ہیں، تفتیشی ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے تک ملک بھر میں آپریشن جاری رہیں گے۔
گینگ ریپ کیس کے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

