Skip to main contentSkip to footer

گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 17 سے 23 اگست کے دوران پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور ملبے کے بہائو کا خدشہ ہے، جبکہ غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، استور، اسکردو اور ملحقہ علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 22 سے 24 اگست کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خطرہ موجود ہے

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان

 

جس کے باعث حساس پہاڑی سڑکوں اور شاہراہ قراقرم پر آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 17 سے 21 اگست تک بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے تاہم پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا کے دریاں، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ دریائے کابل کے معاون دریاں میں اچانک تیز بہا متوقع ہے۔اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع کو بھی سیلاب کے خدشے کے پیش نظر حساس قرار دیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تمام بڑے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ سندھ، جہلم اور چناب میں مختلف مقامات پر درمیانے درجے کے بہائو کی توقع ہے۔

شدید گرمی نوجوانوں کی ذہنی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

 

حکام نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی ٹیمیں اور ضروری ریسکیو وسائل تیار رکھنے، جبکہ حساس آبادیوں کے لیے انخلا کے راستوں اور محفوظ مقامات کی نشاندہی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گلیشیئرز، دریاں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سیلابی پانی یا تیز بہا ئوکو پیدل یا گاڑی کے ذریعے عبور نہ کریں۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو سفر شروع کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے بروقت معلومات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

خیبرپختونخوا میں 21 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری

Next Post
الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ میں انقلاب، 9 منٹ میں 97 فیصد چارج
Previous Post
چینی ٹریول ولاگر کا دورہ پاکستان، سیاحتی مقامات کی بھرپور تشہیر