Skip to main contentSkip to footer

ایم ڈی کیٹ ا متحان16اگست کو ہوگا، فیس 9ہزار روپے مقرر

ایم ڈی کیٹ ا متحان16اگست کو ہوگا، فیس 9ہزار روپے مقرر

ایم ڈی کیٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان کر دیا گیا ۔ پی ایم ڈی سی نے شیڈول جاری کر دیا ۔ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست کو صبح 10:00 بجے ہوگا جس کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن 22 جون سے شروع ہوگی۔ ایم ڈی کیٹ 2026 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کر دی گئی

جبکہ تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی تک ممکن ہے، جس پر اضافی فیس لاگو ہوگی۔ پاکستان میں ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی، جو ناقابلِ واپسی ہوگی۔ایم ڈی کیٹ میں 180 کثیر الانتخابی سوالات شامل ہوں گے، نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔

آئندہ مالی سال کے دوران 35 لاکھ دکاندار ٹیکس نیٹ میں داخل ہوں گے

 

بائیولوجی سے 81، کیمسٹری سے 45 اور فزکس سے 36 سوالات شامل ہوں گے جبکہ انگلش اور لاجیکل ریزننگ کے 9، 9 سوالات امتحان کا حصہ ہوں گے۔لاہور، راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ امیدوار صرف اپنے صوبے یا ڈومیسائل کے مطابق امتحانی مرکز کا انتخاب کر سکیں گے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ایم ڈی کیٹ 2026 کا بین الاقوامی امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد پی ایم اینڈ ڈی سی کے تحت ہوگا۔

 

پاکستان کی کوئی یونیورسٹی 350 بہترین جامعات میں جگہ نہ بناسکی

Next Post
چین مئی کے دوران پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں سرفہرست
Previous Post
ٹرمپ کا مودی پر طنز، مسکراتے ہوئے قاتل قرار دے دیا