Skip to main contentSkip to footer

خانہ کعبہ کے قریب خودکش دھماکے کی کوشش کی مبینہ اطلاعات

خانہ کعبہ کے قریب خودکش دھماکے کی کوشش کی مبینہ اطلاعات

ریاض: سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے متعلق گزشتہ چند روز کے دوران تین بڑے سکیورٹی واقعات اور دعوے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے خطے میں مقدس مقامات کی سکیورٹی پر نئی توجہ مرکوز کردی ہے۔ ایک واقعے میں دبئی سے تل ابیب جانے والے فلائی دبئی کے طیارے میں شریک پائلٹ کی جانب سے کپتان پر حملے اور طیارے کو گرانے کی مبینہ کوشش کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی، جبکہ دوسرے واقعے میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے تقسیم کار اسٹیشن پر ڈرون حملے میں ایک ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگیا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گائوں پر دھاوا

فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ دبئی سے تل ابیب جارہی تھی کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں دونوں پائلٹوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا اور طیارہ اچانک تقریباً 14 ہزار فٹ نیچے آگیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق شریک پائلٹ نے کپتان پر حملہ کیا اور طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی، تاہم مسافروں اور عملے کی مداخلت کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا اور طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات سعودی عرب، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری ہیں، جبکہ آزادانہ طور پر اسے باقاعدہ ’’ہائی جیکنگ‘‘ قرار دینے کی تصدیق ابھی سامنے نہیں آئی۔

اس کے اگلے مرحلے میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے مطابق حملے میں ایک ٹرانسفارمر سروس سے باہر ہوگیا تاہم مدینہ کا مجموعی بجلی کا نظام متاثر نہیں ہوا۔ سعودی اتحاد نے ڈرون کے ملبے کی تحقیقات کی بنیاد پر حوثی فورسز کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے، تاہم حوثیوں نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔ ادھر گزشتہ شب مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب خودکش حملے کی کوشش کی اطلاعات سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی رہیں تاہم سعودی سکیورٹی حکام نے ان اطلاعات کی واضح تردید کردی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہگیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، تاہم خودکش بمبار یا خانہ کعبہ پر حملے کی کوشش سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ اس صورتحال میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے حوالے سے حالیہ واقعات میں ایک طرف طیارے کو مبینہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش اور مدینہ کے بجلی اسٹیشن پر ڈرون حملہ سامنے آیا ہے، جبکہ خانہ کعبہ پر خودکش حملے کی خبر کو سعودی حکام نے افواہ قرار دیا ہے۔

 

پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کی معلومات پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

Previous Post
موبائل فون کے غلط سے استعمال سے زندگیوں کو خطرات لاحق