Skip to main contentSkip to footer

پشاور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 600 روپے کلو ہوگئی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کرگیا اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت 650 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے اکتوبر کیلئے مقرر کردہ 280 روپے فی کلو ایل پی جی کی قیمت کے باوجود خیبرپختونخوا میں من مانی قیمت پر گیس کی فروخت جاری ہے۔خیبرپختونخوا میں فی کلو ایل پی کی قیمت بلند ترین سطح 650 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 6 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔حکومت نے بھی ازخود قیمتوں میں اضافے پر چپ سادھ لی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں جہاں قدرتی گیس میسر نہیں اور لوگ گیس سلینڈر استعمال کرنے پر موجود ہیں وہی ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد باعث گھریلو صارفین کو گیس کے حصول کے لیے بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے اور شہر میں گھریلو سلنڈر 6 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے،پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کو ایک جانب گیس کے بل ادا کرنا پڑ رہے ہیں تو دوسری جانب گیس کی قلت کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنے پر بھی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے، جس سے ان کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔کئی شہروں میں ایل پی جی کی بلند قیمتوں کے باعث شہریوں کو گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگی ایل پی جی نے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلیے بے چین، ٹرمپ نے روک دیا

پانچ سال کے دوران 11 ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف

اگلی پوسٹ
خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 88کیسز رپورٹ، کوہاٹ سب سے زیادہ متاثر
پچھلی پوسٹ
پانچ سال کے دوران 11 ہزار ارب کی ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف