Skip to main contentSkip to footer

بلدیاتی ملازمین کی اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن فوری اداکرنے کا حکم

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کی اکتوبر 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کو اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس کی جانب سے صوبے بھر کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کو ایک باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مراسلے کے متن کے مطابق محکمہ خزانہ نے صوبے کے بندوبستی اور ضم شدہ اضلاع کی تمام ٹی ایم ایز کے لیے مطلوبہ گرانٹ اور آکٹروئی فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

خیبرپختونخوا، ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ

لوکل کونسل بورڈ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان جاری کردہ فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت اور فوری ادائیگی کا عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مزید برآں، تمام تحصیل میونسپل افسران کو اس معاملے کو انتہائی ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیوں کا عمل مکمل کرنے کے بعد مجاز افسر کے دستخط شدہ تصدیقی سرٹیفکیٹ ریکارڈ اور مزید کارروائی کے لیے لوکل کونسل بورڈ کو فوری طور پر جمع کرائے جائیں۔لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا نے صوبے کے ضم اور بندوبستی اضلاع کی تمام ٹی ایم ایز کو اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ خزانہ کی جانب سے مطلوبہ گرانٹ اور آکٹروئی فنڈز جاری، ادائیگی کے بعد مجاز افسر کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لئے گئے۔

 

پشاور یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں تاخیر

اگلی پوسٹ
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی
پچھلی پوسٹ
کوہاٹ، شادی کے پندرہ روز بعد پولیس اہلکار شیراز کی شہادت