Skip to main contentSkip to footer

خوشحال گڑھ پل پر بین الصوبائی شاہراہ بند، جنوبی اضلاع کا پنجاب سے رابطہ متاثر

خوشحال گڑھ پل پر بین الصوبائی شاہراہ بند، جنوبی اضلاع کا پنجاب سے رابطہ متاثر

 پنجاب پولیس اور رینجرز نے کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کو پنجاب سے ملانے والی اہم بین الصوبائی شاہراہ کو خوشحال گڑھ پل کے مقام پر کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیاجس کے باعث دونوں جانب مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور بین الصوبائی آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح خوشحال گڑھ پل سے آگے پنجاب کی حدود میں پنجاب انتظامیہ اور پولیس نے بڑی تعداد میں کنٹینرز کھڑے کرنے کے علاوہ ریت کی بوریاں بھی رکھ دیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق راستے میں بھاری مشینری کے ذریعے گڑھے بھی کھودے گئے جس کے نتیجے میں کوہاٹ سمیت دیگر جنوبی اضلاع کا پنجاب کے ساتھ زمینی رابطہ عملاً منقطع ہوگیا۔شاہراہ کی بندش کے باعث پنجاب اور اسلام آباد سے کوہاٹ اور دیگر جنوبی اضلاع آنے جانے والے مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لانگ مارچ ملتوی؟ اہم اعلان آج ہوگا

ابتدائی طور پر شہریوں اور مسافروں کو پیدل گزرنے کی اجازت تھی تاہم جمعرات کی شام پولیس کے ساتھ رینجرز کی تعیناتی کے بعد پیدل آمدورفت بھی روک دی گئی۔شاہراہ کے دونوں جانب مسافر گاڑیوں، مال بردار ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ مقامی تاجروں اور شہریوں کے مطابق شاہراہ کی بندش سے روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ مال بردار گاڑیوں کو کوہاٹ اور دیگر جنوبی اضلاع کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔شہریوں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے ایک اہم بین الصوبائی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں، مریضوں، طلبہ، تاجروں اور ضروری اشیاء کی ترسیل کے لیے مناسب اور محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔عوامی حلقوں نے صورتحال کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الصوبائی آمدورفت کی طویل بندش سے نہ صرف مسافروں اور کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ کوہاٹ اور ملحقہ جنوبی اضلاع میں ضروری اشیاء کی فراہمی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں زلزلہ برپا ہوچکا، یہ ہماری جیت ہے ، سہیل آفریدی

 

سہیل آفریدی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، 9مئی کیس میں نامزد

Next Post
کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، سہولت کاروں کا سراغ مل گیا
Previous Post
سہیل آفریدی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، 9مئی کیس میں نامزد