Skip to main contentSkip to footer

جان سینا کا پاکستانی فین سے محبت کا اظہار’ سوال کا دلچسپ جواب دیا

جان سینا کا پاکستانی فین سے محبت کا اظہار' سوال کا دلچسپ جواب دیا

ہالی وڈ اداکار و لیجنڈ امریکی ریسلر جان سینا سے ان کے پاکستانی فین کی ایک دلچسپ اور منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک بین الاقوامی تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابو ہریرہ خان نے جان سینا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ڈبلیو ڈبلیو ای کبھی باقاعدہ طور پر پاکستان نہیں آئی

لیکن ان کی مقبولیت اور پیغام پاکستانی مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہا ہے۔انہوں نے ہالی وڈ اسٹار سے پاکستان کے لیے پیغام دینے کی درخواست کی اور ساتھ ہی سوال پوچھ لیا کہ کیا آپ کبھی امریکہ کے صدر بننے پر غور کریں گے؟ اس سوال پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا، جس کا مختصر اور برجستہ جواب دیتے ہوئے ریسلنگ اسٹار نے مسکرا کر کہا

گدھے کے گوشت اور کھالوں کی چین کو برآمدات بڑھانے کی تیاری

 

میں اب سیاست سے ریٹائر ہو چکا ہوں۔ جان سینا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آپ دنیا بھر میں موجود میرے تمام مداحوں کے لیے میری طرف سے اظہارِ تشکر کے ایک بہترین نمائندے ہیں، میں پاکستان میں موجود اپنے تمام چاہنے والوں کا دل سے بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

 

مگرمچھوں کے جنگلے سے 3 سالہ بچہ انتہائی تشویشناک حالت میں برآمد

Next Post
دنیا کا مشہور ترین بلوط کا درخت 1ہزار سال بعد مرگیا
Previous Post
پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 6کروڑ 70لاکھ ہوگئی