اسرائیل نے دھمکیوں کے بعد بالاخر ایران پر متعدد میزائل داغ کر حملہ کردیا ہے ، تہران میں 3 مقامات پر دھماکے سنے گئے ہیں, اسرائیلی وزیر دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے ، تہران کی یونیورسٹی سٹریٹ میں 3 مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ ایران پر حملے کے بعد ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ اسرائیل میں بھی سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی اطلاع دیدی گئی ہے ایرانی میڈیا نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دھماکوں کی نوعیت نہیں معلوم ہوسکی اسلئے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران سے حملوں کے خطرات کے باعث ابتدائی حملہ کیا ہے جبکہ مزید میزائل بھی جلد داغے جائیں گے۔ اسرائیل بھر میں تمام سکول بھی بند کردیئے گئے جبکہ ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی خارج از امکان نہیں ہے۔
امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ
دھماکوں سے ایران میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے مارے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خامنہ ای کے بنکر پر خفیہ اطلاعات پر بڑی کارروائی کی گئی ہے جس میں ان کی شہادت کی متضاد اطلاعات ہیں جبکہ کئی دفاعی اہداف کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں اسرائیل کو امریکہ کی مکمل معاونت حاصل ہے اور ایران کے ایٹم بم ٹیکنالوجی کیخلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
سو سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے پنجابی فوجیوں کو جنگی شہدا ء کا درجہ مل گیا
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران اور مشہد میں بھی کئی مقامات اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں تاہم ایرانی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور مشہد میں کئی مقامات پر دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں ریکسیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور فوج متاثرہ مقامات کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

