Skip to main contentSkip to footer

تہران میں وزارت انٹیلی جنس کے دفاتر کو نشانہ بنایا، اسرائیل

Israel attack on Iran

اسرائیلی اخبار اور عرب میڈیا نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے وزارت انٹیلی جنس کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیشگی خطرات کی وجہ سے ابتدائی حملے ایرانی دارالحکومت تہران کی یونیورسٹی سٹریٹ میں موجود وزارت  انٹیلی جنس کے دفاتر کو کامیابی سے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ایران اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہا تھا جس وجہ سے انٹیلی جنس وزارت کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں بھاری جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ تاہم ایرانی میڈیا نے بھی دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے ابھی اندازہ لگانا باقی ہے

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی تاریخ مدتوں پہلے ہی طے ہوچکی تھی، اسرائیل نے تہران میں مہرآباد ایئرپورٹ پر بھی بھاری میزائلوں سے حملہ کرکے متعدد جنگی جہازوں کو تباہ کردیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران میں 3 دھماکے

Next Post
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے گھر پر میزائل حملہ ، وزیردفاع شہید
Previous Post
اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، تہران میں 3 دھماکے