Skip to main contentSkip to footer

پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

انسانی حقوق کے نام پر پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بتایاہے کہ اپریل 2026میں بھارتی ہائی کمیشن لندن نے منظم سازشی منصوبے کے لیے کالعدم ایکشن کمیٹی سے رابطہ کیا، جون 2026میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے عہدیدار پرومود کھیم چندانی اور بھارتی میڈیا ٹائمز نا کے زکا جیکب کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیہ کی تشہیر کے لیے نئی تنظیم کے ذریعے آپریشن شروع کرنے پر غور کیا گیا۔24جون 2026کو اظہر احمد، یاسر شفاعت اور ڈاکٹر اشتیاق خالق جیسے فسادی جھتے سے منسلک شرپسندوں کو بھارتی ہائی کمیشن نے آزاد کشمیر میں بدامنی پھیلانے کیلئے تیار کیا۔بھارتی نشریاتی ادارہ ٹائمز نا سے منسلک زکا جیکب کو وسیع میڈیا کوریج کے ذریعے پاکستان مخالف بیانیے کو ہوا دینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

یکہ توت بڑی تباہی سے بچ گیا، 11 کلو وزنی بم ناکارہ

جون 2026کے دوران سازشی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کا تینوں شرپسندوں کو 17واٹس ایپ کالز کیے جانے کا انکشاف ہوا، 30جولائی 2026کو برطانیہ میں نام نہاد جموں و کشمیر تنظیم ہیومن رائٹس آبزرویٹری (جے کے ایچ آر او)کی رجسٹریشن کی گئی-جون 2026کو کالعدم ایکشن کمیٹی نے راولاکوٹ اور آزاد کشمیر کی جھوٹ پر مبنی حالات دکھا کر عالمی برادری سے فوری اقدام کے مطالبہ کی متعدد پوسٹس جاری کیں۔انڈین ہائی کمیشن کی بنائی گئی نام نہاد جموں و کشمیر تنظیم ہیومن رائٹس آبزرویٹری جموں کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (جے کے ایچ آر او)نے اپنی جھوٹی رپورٹس کے ذریعے فسادی جتھے کے بیانیے کا زہر اگلنا شروع کر دیا، حیران کن طور پر صرف چار ماہ پرانی بنائی گئی جے کے ایچ آر او، جس کی کوئی ساکھ نہیں، ایسی نام نہاد تنظیم کے من گھڑت بیانیہ کو دی انڈیپنڈنٹ، ٹائمز نا، کشمیر ٹائمز سمیت متعدد میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس سے مزید پھیلایا۔بھارتی ہائی کمیشن سے وابستہ پرمود کھیم چندانی ہیومن رائٹس آبزرویٹری (جے کے ایچ آر او)کی رجسٹریشن میں نامزد پائے گئے جس سے مذموم سازش کا پردہ چاک ہو گیا۔

خانہ کعبہ کے قریب خودکش دھماکے کی کوشش کی مبینہ اطلاعات

 

وزارت مواصلات میں 222ارب روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اگلی پوسٹ
سائبر کرائم شکایات میں ایک سال کے دوران 43ہزار سے زائد کا اضافہ
پچھلی پوسٹ
وزارت مواصلات میں 222ارب روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف