آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 23 اکتوبر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 6 ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 5 ہزار 501 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے کا ہوگیا۔
سرحد چیمبر کا تجاوزات خاتمے کیلئے مشترکہ میکنزم و حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 70 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 20 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 865 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 189 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 28 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.21 ڈالر کمی کے بعد 53.87 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
صارفین کو اضافی اور غلط بل بھیجنے پر ڈسکوز کیخلاف کارروائی کا حکم

