Skip to main contentSkip to footer

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے

US Iran Talks in Oman

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے  امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، امریکا اور ایران میں مذاکرات آج عمان میں ہونے جارہے ہیں۔ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ واشنگٹن سے مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے اور اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا، وعدوں کا احترام ضروری ہے۔

امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ عمان میں امریکا، ایران مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کاری ہی واحد راستہ نہیں، اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو صدر کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3ارب افراد بھوکے سوتے ہیں

کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر ان چیف ہیں اور اپنے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا قریبی پارٹنر ہے، صورتحال کو دیکھ رہےہیں۔۔ ایران، امریکا اوراسرائیل کو معلوم ہےہم مسئلہ حل کرنےمیں کرداراداکرسکتے ہیں۔

پاکستان میں 2026 میں سرکاری چھٹیاں کتنی ہوں گی؟

Next Post
اسلام آباد کی ترلائی امام بارگاہ میں دھماکہ، 17 افراد جاں بحق
Previous Post
اورکزئی اور خیبر میں آپریشن، 24 خوارج ہلاک