پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، بیس کلو تھیلے کی قیمت سو روپے مزید بڑھ گئی۔آٹا ڈیلرز کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد مکس آٹے کا بیس کلو تھیلا تین ہزار چھ سو روپے سے بڑھ کر تین ہزار سات سو روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا سو روپے اضافے کے بعد تین ہزار نو سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سپلائی کی کمی کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے مزید اضافہ

