مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مسجد الحرام کے اندر عمرہ کی ادائیگی کے دوران غلافِ کعبہ سے کپڑا کاٹنے کی کوشش کرنے والی خاتون کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جبکہ واقعے کے بعد خاتون کو سخت سزا دیے جانے سے متعلق دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون کو 15 کوڑوں، 30 دن قید اور 10 ہزار سعودی ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم سعودی عرب کے کسی مستند سرکاری ادارے کی جانب سے تاحال اس سزا کی تصدیق نہیں کی گئی۔
عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی نہیں دی جارہی، سلمان اکرم راجا
مسجد الحرام میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے، جس کے بعد خاتون کی گرفتاری اور مبینہ سزا سے متعلق مختلف اطلاعات گردش کرنے لگی ہیں۔ تاہم دستیاب معلومات کے مطابق 15 کوڑوں، 30 دن قید اور 10 ہزار ریال جرمانے کی تفصیلات کی سرکاری سطح پر تصدیق موجود نہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ترکش خاتون غلاف کعبہ سے دھاگے کھینج رہی ہے جو بطور تبرک وہ ساتھ لے جانا چاہتی ہوگی تاہم انتہائی طاقتور کیمروں کی آنکھ نے خاتون کی اس حرکت کو قید کرتے ہوئے قریب موجود تمام سیکورٹی گارڈز کو الرٹ کردیا جس کے بعد گارڈز نے خاتون کو گرفتارکرکے تحقیقات کیلئے منتقل کیا ویڈیو میں دھاگے توڑنے کی تصدیق ہونے پر خاتون کو 15 کوڑوں کی سزا، ایک ماہ قید اور 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا گیا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس سزا کی فی الحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے

