Skip to main contentSkip to footer

پشاور میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی طالب علم چل بسا

پشاور میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی طالب علم چل بسا

پشاور: پشاور کے علاقہ ٹاؤن کی حدود میں خیبر ٹیچنگ ہسپتل کے قریب ڈکیتی کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پشاور یونیورسٹی کے سی اے کے طالب علم حماد خان خٹک سات روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ واقعے کے مطابق حماد خان خٹک اپنے دوستوں کے ہمراہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے قریب گنجان آباد علاقے میں واقع کوئٹہ کیفے میں چائے پی رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزم نے طالب علموں سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی اور مزاحمت یا واردات کے دوران فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حماد خان خٹک شدید زخمی ہوگئے۔

عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی نہیں دی جارہی، سلمان اکرم راجا

زخمی طالب علم کو فوری طور پر رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ گزشتہ سات روز سے زیر علاج تھے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے دوسری جانب واقعے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ٹاؤن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت سامنے آنے کے باوجود تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، جس پر اہل خانہ اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مرحوم حماد خان خٹک کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دوپہر 2 بجے مردان کے علاقے گدر میں ادا کی جائے گی۔ طالب علم کے جاں بحق ہونے پر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب غمزدہ ہیں، جبکہ شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

کل سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے، نیا شیڈول جاری

اگلی پوسٹ
غلاف کعبہ سے دھاگے نکالنے پر خاتون کو 1 ماہ قید، 15 کوڑوں کی سزا
پچھلی پوسٹ
کل سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے، نیا شیڈول جاری