ضلع صوابی کے طلبا و طالبات کے لیے بیرون ملک مفت اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت بی ایس پروگرامز کی میرٹ لسٹ مکمل ہونے کے بعد ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے 5 طلبا اور 5 طالبات سمیت مجموعی طور پر 10 امیدواروں کو منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس تعلیمی منصوبے کے تحت فی طالب علم بی ایس پروگرام کی تکمیل پر تقریباً 70 سے 75 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔
آسان اسائنمنٹ اکائونٹس کی تمام ادائیگیاں 16 نومبر سے راست کے ذریعے ہوں گی
منصوبے کے تمام اخراجات سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزیر عاقب اللہ خان اور سابق معاون خصوصی و رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز احمد خان کی خصوصی کاوشوں اور فنڈنگ کے ذریعے برداشت کیے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت منتخب طلبا و طالبات کو بی ایس روبوٹکس اور بی ایس بایومیڈیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تین سال جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اسکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس، رہائش، جرمنی کا سفری خرچ اور دیگر متعلقہ اخراجات شامل ہیں۔ یہ پروگرام ضلع صوابی کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام ہے۔
بچوں کے ہوم ورک میں والدین کی شمولیت کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

