ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 11.21 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.06 فیصد، انڈے 5.98 فیصد اور آلو 2.42 فیصد مہنگے ہوئے
کوہاٹ، شادی کے پندرہ روز بعد پولیس اہلکار شیراز کی شہادت
لہسن کی قیمت میں 1.76 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 1.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹا 0.94 فیصد اور دال مسور 0.64 فیصد مہنگی ہوئی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران پٹرول 7.42 فیصد اور ڈیزل 6.10 فیصد سستا ہوا، پیاز کی قیمت میں 1.70 فیصد، کیلے میں 1.03 فیصد اور چینی میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دودھ پاڈر اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 111.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سال کے دوران ٹماٹر 78.94 فیصد اور بجلی کے نرخ 52.38 فیصد مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد، ڈیزل میں 30.77 فیصد اور پٹرول میں 26.23 فیصد اضافہ ہوا، پیاز 19.67 فیصد، مٹن 14.67 فیصد، بیف 11.30 فیصد اور چکن 10.98 فیصد مہنگا ہوا۔سالانہ بنیادوں پر بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد اور انڈے 23.29 فیصد سستے ہوئے۔
بلدیاتی ملازمین کی اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن فوری اداکرنے کا حکم

