Skip to main contentSkip to footer

واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتادیا

واٹس ایپ کی چینل ایڈمنز کیلئے نئے فیچر کی تیاری

اسلام آباد( بی این این واچ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے فوری طور پر ایپ ڈیلیٹ کر کے دوبارہ انسٹال کریں اور اپنا رجسٹرڈ نمبر درج کر کے 6 ہندسوں کا نیا کوڈ لگائیں جس سے اکانٹ فورا بحال اور ہیکر کی رسائی ختم ہو جائے گی ،ہیکنگ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن (2FA) پِن اور ای میل لازمی فعال رکھیں، اپنا تصدیقی کوڈ کبھی کسی سے شیئر نہ کریں اور مشکوک لنکس سے دور رہیں۔ پی ٹی اے نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے یہ ہنگامی آگاہی پیغام جاری کیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق روزانہ عام شہری، بزرگ، خواتین، طلبہ اور کاروباری افراد ہیکرز کے جھانسے میں آ کر اپنے اکائونٹس سے محروم ہو رہے ہیں حالانکہ واٹس ایپ ہیکنگ کسی تکنیکی جادو کے بجائے محض انسانی غلطی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کی چینل ایڈمنز کیلئے نئے فیچر کی تیاری

ہیکرز عموما واٹس ایپ یا کسی ایسے دوست اور رشتہ دار (جس کا اکائونٹ پہلے ہی ہیک ہو چکا ہو)کے نمبر سے پیغام بھیج کر اکانٹ ویریفائی کرنے کے بہانے چھ ہندسوں کا تصدیقی کوڈ مانگتے ہیں، اور صارف کے کوڈ شیئر کرتے ہی اکائونٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیتے ہیں۔اکائونٹ ہیک ہونے کی صورت میں ایپ کو دوبارہ انسٹال کرنے کے بعد اگر ہیکر نے ٹو سٹیپ ویریفکیشن پِن لگا دیا ہو تو واٹس ایپ سات دن بعد بغیر پِن کے لاگ ان کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس دوران بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا سم کارڈ فعال اور آپ کے پاس موجود ہو، نمبر بند یا سسپینڈ نہ ہو اور ایپ کو بار بار انسٹال نہ کیا جائے۔ ای میل ایڈریس شامل نہ ہونے کی صورت میں بھی سم کارڈ پاس ہونے پر سات دن بعد اکانٹ بحال ہو جاتا ہے جبکہ اضافی رہنمائی کیلئے support@whatsapp.com پر ای میل بھی کی جا سکتی ہے۔

وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

اکائونٹ بحال ہوتے ہی اپنے تمام رابطوں کو فوری مطلع کریں کہ آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا تھا تاکہ وہ کسی بھی پچھلے مشکوک پیغام یا رقم کی درخواست پر ہرگز یقین نہ کریں،مستقبل میں ہیکنگ سے مکمل تحفظ کے لیے واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن (2FA) لازمی فعال کریں، چھ ہندسوں کا خفیہ پِن سیٹ کریں اور اپنا ای میل ایڈریس ضرور شامل کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر پِن دوبارہ سیٹ ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیٹنگز میں جا کر لنکڈ ڈیوائسز چیک کرتے رہیں تاکہ کوئی نامعلوم ڈیوائس نظر آنے پر اسے فوری لاگ آئوٹ کیا جا سکے، اور اپنے موبائل فون پر پِن، فنگر پرنٹ یا فیس لاک بھی لازمی فعال رکھیں۔ پی ٹی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ مزید آگاہی کے لیے جاری کردہ ویڈیو ملاحظہ کریں، خود کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی باخبر کریں۔

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

اگلی پوسٹ
حوثیوں کے مسجد الحرام کے قریب 2 بیلسٹک میزائل حملے
پچھلی پوسٹ
آسان اسائنمنٹ اکائونٹس کی تمام ادائیگیاں 16 نومبر سے راست کے ذریعے ہوں گی